بینک اکاؤنٹ میں ماہانہ ایک کروڑ روپے جمع کرنے والوں پر شکنجہ کسنے کی تیاریاں

ایف بی آر نے بینکوں سے ماہانہ ایک کروڑ روپے اکاؤنٹ میں جمع کرنیوالوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

ایف بی آر کی جانب سے فنانس ایکٹ 2020 کے تحت اکاؤنٹ سے ماہانہ 10 لاکھ روپے نکلوانے والوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

ایف بی آر نے فنانس ایکٹ 2020 کے تحت ڈرافٹ رولز جاری کیا ،جس کے تحت بینکوں سے ایسے تمام افراد کی معلومات طلب کی گئی ہیں جنہوں نے ایک ماہ کے دوران اکاؤنٹس میں ایک کروڑ روپے جمع کیے ہیں یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ماہانہ 2 لاکھ روپے کی ادائیگی کی۔

دوسری جانب ایسے اکاونٹ ہولڈرز کی تفصیلات بھی بینک ایف بی آر کو فراہم کرنے کا پابند ہو گا جنہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے ایک ماہ کے دوران 10 لاکھ روپے نکلوائے۔

ایف بی آر نے ایسے اکاؤنٹ ہولڈرز کی جو دیگر تفصیلات بینکوں سے طلب کی ہیں ان میں سی این آئی سی، این آئی سی او پی، پاسپورٹ نمبر، این ٹی این، نام، ٹائٹل اکاؤنٹ، رہائشی یا غیر رہائشی ہونے، ایڈریس، ٹیلی فون نمبر، اکاؤنٹ کھلوانے کی تاریخ، اکاؤنٹ نمبر (آئی بی اے این)، مہینے میں جمع کی گئی رقم، یا نکلوائی گئی رقم، ٹیکس کٹوتی کی رقم، پیشہ، کاروبار وغیرہ شامل ہیں۔

بینکوں کے لیے نئے قوانین کے تحت مطلوبہ معلومات انکم ٹیکس آرڈیننس 165 اے کے تحت فراہم کرنا ہیں۔ جس کے تحت ہر بینک مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔

بینک بورڈ آف ریونیو کو دیئے گئے وقت میں معلومات فراہم کرے گا۔

  • stupidity at its peak. This will push people away from opening bank accounts and encourage them to keep their savings in gold or Forex (USD/EUR). First FBR should go after all ‘illegal/black’ channels of hiding wealth such as dollars, gold, plots/files before attacking legal channels of holding wealth such as bank accounts, bonds and stocks

  • Some very stupid people are on top. Why pushing people further so they don’t go to banks and keep cash? They should encourage people to use banks and lower the rates etc. More people will use banks. Numbers will go up and later on with the time once things start to settle down you can increase rates etc. It’s just ridiculous. When you know majority of people in Pakistan will try to hide their money or source of income etc. Why you doing like this.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >