وفاق کا نجکاری پروگرام، 27 سرکاری جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ

وفاق کا نجکاری پروگرام، 27 سرکاری جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کے نجکاری پروگرام کے تحت مختلف سرکاری محکموں کی ملکیتی 27 قیمتی سرکاری جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے حکومت کو 6 ارب 62 کروڑ روپے کی آمدن کی توقع ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان سرکاری جائیدادوں کی نیلامی کے لئے بولی 7 ستمبر2020 سے 28 ستمبر 2020 کے دوران ہوگی۔ مختلف سرکاری محکموں کی جائیدادوں کی نیلامی سے کم ازکم 6 ارب 62 کروڑ روپے آمدن متوقع ہے۔اس فہرست میں اراضی، اپارٹمنٹس، دُکانیں اورعمارتیں بھی شامل ہیں۔

وزارت نجکاری حکام کا کہنا ہے کہ تعمیراتی مقاصد کیلئے خریداری پرذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے۔

کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں وزارت صنعت کی لاہور میں 41 کنال پراپرٹی کی قیمت 5 ارب مقرر کی گئی ہے جبکہ سول ایوی ایشن کی 123 کنال اراضی بھی نیلام ہو گی، یہ پراپرٹی نواب شاہ ، رحیم یار خان اور وہاڑی میں واقع ہے۔

اسلام آباد، لاہور اور ہری پور میں مختلف 15 جائیدادیں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایف بی آر، آبی وسائل، ٹریڈنگ کارپورریشن کی پراپرٹی بھی نیلام ہوگی۔

ان کے علاوہ فیصل آباد میں ایف بی آر کی 15 کنال اراضی کی ریزرو پرائس 64 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>