کراچی پولیس نے شہری کو ڈاکو سمجھ کر گولیاں مار دیں

کراچی کے علاقے آئی آئی چندرریگرروڈ پرپولیس نے ڈکیتی مزاحمت سمجھ کر تین دوستوں پر فائرنگ کردی، ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق  کراچی کے علاقے آئی آئی چند ریگر روڈ پر واقع یونی سینٹرپر تین دوست آپس مذاق کر رہے تھے کہ مدد گارون فائیو کے اہلکاروں نے ڈکیتی مزاحمت سمجھ کرفائرنگ کردی ۔ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا،جاں بحق شخص کی شناخت سینتیس سالہ اسلم اورزخمی کی شناخت وقار سے ہوئی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے فائرنگ مددگار ون  فائیو میھٹادر کی ٹیم نے کی،تینوں اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے  آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >