کشمیر کسی جادو ٹونے یا لمبی لمبی چھوڑنے سے آزاد نہیں ہو گا، شہبازشریف

مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کشمیر کسی جادو ٹونے یا لمبی لمبی چھوڑنے سے آزاد نہیں ہو گا، اس کے لیے ہمیں دن رات محنت کرنا ہو گی، ہمیں معاشی طور پر اور سیاسی طور پر مستحکم ہونا ہو گا اور عالمی سطح پر جاندار سفارتکاری کرنا ہوگی۔

آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کو 72 سال سے لاک ڈاؤن میں رکھا ہے، پانچ اگست کا واقعہ خطے کا بہت بڑا سانحہ ہے۔سفارتی سطح پر مودی کے ظلم و ستم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہوگا

شہبازشریف نےمزید کہا کہ ہمیں سفارتی سطح پر بھارت کودنیا میں بے نقاب کرنا ہوگا، صرف لفاظی نہیں بلکہ عملی اقدامات سےکشمیر کیلئےجدوجہدکرنی ہوگی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مودی نے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کا قاتل ہے، نواز شریف نے بھارت کے دھماکوں کے جواب میں ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کے دفاع کو نا قابل تسخیر بنایا۔نواز شریف نے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کو ٹھکرایا، نیوکلیئر دھماکوں کا کریڈٹ پوری قوم، افواج پاکستان کو جاتا ہے۔جس راستے نے ایٹمی طاقت بنایا وہی راہ اپنائی تو کشمیر بنے گا پاکستان اور جلد بنے گا۔

آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے خطاب کیا اور کہا کہ بھارت نے کشمیر کو 72 سال سے لاک ڈاؤن میں رکھا ہے، پانچ اگست کا واقعہ خطے کا بہت بڑا سانحہ ہے۔

  • look who is talking now ?? this lota and his brother have been the biggest supporter of Modi due to their interest in business. Oh stupid showbaz what you or your brother have done for Kashmir cause?? Look the speeches of your ganja corrupted brother who used to say that there is no difference between Pakistan and India and we are the same people etc etc . Shame on you people .. dethaee ki bhi koi hud hot hy. Get lost and get a life and leave us alone.

  • look who is talking about Kashmir. Inn logo ko sharm bhi nahi aati . Koi ghairet he nahi hy. Ganjo tum log almost 30 years power men rahey ho aur lootenay k illawa kya kia hy. Your brother even never uttered the name of Kalbushan haraamio. Leave the country alone now and spend the rest of the days in jail along with your sons and big ganja brother who ran away by lying .. shame shame and you contributed his fraraar and are equally responsible.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >