پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں کرپشن کیسز کے شواہد ضائع کیے گئے، حامد خان

پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں بہت سے طاقتور افراد کے خلاف کرپشن کیسز کے شواہد ضائع کیے گئے، حامد خان
سینئر قانون دان حامد خان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں آصف علی زرداری سمیت بہت سے افراد پر درج کرپشن کیسز کے ثبوت و شواہد ضائع کردیئے تھے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد خان کا کہنا تھا کہ سوئس اکاؤنٹس کیس کے علاوہ بہت سے ایسے کیسز ہیں جو منظر عام پر نہیں آسکے ان کے ثبوت و شواہد کو پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں تلف کردیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں تک معلومات ہیں کہ آصف علی زرداری پر درج کچھ کرپشن کیسز کی دستاویزات کو فائلوں سے غائب کردیا گیا اور گواہان بھی ادھر ادھر ہوگئے۔

نیب پراسیکیوٹرز جو ان کیسز کی تحقیقات کررہے تھے ان بیچاروں کو اپنی نوکریوں کے لالے پڑ گئے تھے، اگران واقعات پر مزید غور کیا جائے تو بہت سی چیزیں سامنے آجائیں گی۔

حامد خان نے مزید کہا کہ جب طاقتور لوگ اقتدار میں آتے ہیں اور اپنی کرپشن اور بے ظابطگیوں کے شواہدوں کو مٹا کر گواہوں اور پراسیکیوٹرز کو ڈرا کر اپنے کیسز کی تحقیقات رکوا دیتے ہیں تو اگلے حکومت میں آنے والے افراد بھی یہی کریں گے یہی وجہ ہے کہ ملک میں احتساب نہیں ہو پارہا، ثبوت شواہد اور گواہان کچھ بھی نہیں ملتا اسی لیے ایسے لوگ عدالتوں سے بچ نکلتے ہیں۔

سینئر قانون دان کا مزید کہنا تھا کہ جن پر کرپشن کیسز ہیں انہی لوگوں کا بار بار حکومت میں آنا اور اپنے خلاف کیسز کو بند کرنا احتساب کے عمل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

  • Only problem in Pakistan whole system is polluted and corrupt ,and other thing is nobody has had Will to do something for Pakistan ,Wajid shams ul hasan ex UK council general nicked all document of cases against BB and zardari fro Swiss atorney office and Geo telecast whole episode what else they need to screw zardari and family but noone take a risk of their life cos no security from state.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >