عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے پاکستانی ریٹنگ کو مثبت قرار دے دیا

ریٹنگ کے عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم قرار دے دی۔ موڈیز کی جانب سے پاکستانی ریٹنگ کو مثبت قرار دیئے جانے کی خبر کی وزارت خزانہ نے بھی تصدیق کر دی۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم سے کم کرنے کا جائزہ لیا تھا، جائزے کے بعد موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری برقرار رکھی۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری برقرار رکھنا اقتصادی و مالی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ موڈیز نے غیر یقینی اور مشکل ترین حالات میں پاکستانی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >