اپنی شادی نہ ہونے کا رنج، ملزم چھت پر سوئے ہوئے شادی شدہ جوڑوں کو قتل کرنے لگا

کچھ روز سے گوجرانوالہ میں عجیب قسم کی قتل کی وارداتیں سامنے آ رہی تھیں جن میں کوئی نا معلوم سیریل کلر چھت اور گلیوں میں سونے والے لوگوں کو قتل کر دیتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق قاتل نے چند ہی ہفتوں میں اینٹوں اور آہنی راڈ کے وار کر کے ملزم 2 خواتین سمیت 6 افراد کو موت کے گھاٹ اتار چکا ہے جبکہ 5 افراد کو شدید زخمی بھی کر چکا ہے۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ملزم رات کے اندھیرے میں شہریوں کے گھروں میں داخل ہوتا اور ان کے سروں پر اینٹیں مارکر اور آہنی راڈ کے وار کرکے قتل کر دیتا ہے۔ یہ ملزم اکثر گھر کی چھت پر یا گھر سے باہر سوئے افراد کو نشانہ بناتا۔ لوگوں نے ڈرکے مارے گھروں اور کمروں کے دروازے بندکرکے سونا شروع کردیا اور رات کے وقت گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

#24NewsGujranwala #24NewsHDExclusive Breakingگوجرانوالہ کے پوش علاقے پیپلز کالونی میں انیٹیں مار سیریل کلر گینگ سر گرم،سریل کلر گینگ پیپلز کالونی کے رہائشیوں کے لیے خوف کی علامت بن گیا،سیریل کلر گینگ 2 ہفتوں کے دوران 2 خواتین سمیت 5 افراد کو اپنا نشانہ بنا چکا ہے،سریل کلر گینگ چھت پر سوئے شہریوں کو تیز دھار آلے اور اینٹوں کے وار سے نشانہ بناتا ہے.،تیز دھار آلے سے 5 افراد شدید زخمی بھی ہو چکے ہیں،خوف کی علامت گینگ پولیس کے لیے بھی چیلنج بن چکا،

Posted by Gujranwala Ka 24 News on Thursday, August 6, 2020

اب تازہ ترین تفصیلات کے مطابق پولیس نے اس ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس کی شناخت ارسلان کے نام سے ہوئی ہے پولیس کے مطابق ملزم ذہنی مریض ہے۔

ملزم نے پیپلز کالونی میں 6 افراد کو قتل اور تین کو زخمی کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم اپنی شادی نہ ہونے کا انتقام لینے کے لیے شادی شدہ جوڑوں کو قتل کیا کرتا تھا۔ ملزم کے ہاتھوں قتل اور زخمی ہونے والے تمام مقدمات نامعلوم ملزمان کے خلاف درج ہیں اس لیے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزم کی شناخت پریڈ کے بعد ہی اسے ان مقدمات میں نامزد کیا جائے گا۔

پیپلز کالونی پولیس نے قتل کے 6 اور اقدام قتل کے 3 مقدمات میں ملوث ملزم ارسلان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >