عثمان بزدار کی نیب طلبی عمران خان کیلئے خطرے کی گھٹی ہے:رؤف کلاسرا

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور مریم نواز کی نیب طلبی پر جہاں کئی سوالات جنم لے رہے ہیں وہیں سینیئر صحافی رؤف کلاسرااور عامرمتین نے بھی اس حوالے سے کئی سوالات اٹھائے ۔

رؤف کلاسرا نے کہا کےبیوروکریسی کے پاس کام کرنے اور نہ کرنے دونوں کے رولز موجود ہیں, سیاستدانوں کیلئے یہ چھوٹا موٹی چوریاں ہیں,سیاستدانوں کیلئے پانچ دو کروڑ کوئی بڑی بات نہیں ہے,لیکن بات کچھ اور ہے کیونکہ نیب کیسز دس پندرہ سالوں میں سامنے آتے عثمان بزدار پر ایک سال میں ہی کیس بن گیا,

الزام بھی شراب کا لائسنس دینے کا پیسہ بنانے کا جبکہ کہا جاتا ہے کہ عثمان بزدار بہت ایماندار ہیں, ابھی خبریں بھی چلیں کہ عثمان بزدار کو وزیراعلی پنجاب کے عہدے سے ہٹایا جارہاہے پر عمران خان صاحب نے کہا کہ ایسا نہیں ہے عثمان بزدار ہی رہیں گے۔

رؤف کلاسرانے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو جانے نہیں دے گی کیونکہ بڑے مفاد ہیں جو عمران خان پورے بھی کررہے ہیں,اسٹیبلشمنٹ ذہنی طور پر بزدار کو ہٹانے کیلئے تیار ہے خان صاحب نہیں مان رہے ہیں,پنجاب حکومت الزامات سے محفوظ تھی کوئی بڑا نام سامنے نہیں آرہا تھا ,اس لیے اب عثمان بزدار پر نیب کیس بنا,جس پر عامر متین نے کہا کہ یہ ایک اشارہ ہے کہ عمران خان آپس میں ہی معاملہ حل کرلیں ورنہ مزید بھی ایکشن لیا جاسکتا ہے,کیونکہ ویسے بھی عثمان بزدار کو ڈمی وزیراعلی ہی بنایا گیا ہے۔

عامر متین نے کہا کہ نیب بڑے بڑے لوگوں کے گرد گھیرا تنگ کرے گا, مریم نواز اور عثمان بزدار کو اس لئے بلایا گیا تاکہ نیب کی کارکردگی پر سوال نہ اٹھیں اور بیلنس رہے کہ نیب غیرجانبداری کے ساتھ کارروائی کررہاہے۔

عامر متین نے کہا کہ شراب کا لائسنس دینے میں کوئی برائی نہیں لیکن اگر عثمان بزدار نے اس طرح پیسے بنائے ہیں تو بات الگ ہے۔

مریم نواز کے حوالے سے روف کلاسرا نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ وہ واپس آئیں گی,آبھی گئیں تو کیا ہوگا,کیکن بزدار صاحب کی نیب طلبی عمران خان کیلئے دھچکا ہے کیونکہ وہ ان کی ٹیم کے من پسند میمبر ہیں اور اب پر بڑے سنجیدہ الزامات لگائے گئے ہیں جس پر عامر متین نے کہا کہ یہ جو دو مہینوں میں پکڑ دھکڑ ہونی ہے

اس پر حکومت کو کافی اعتراضات ہونگے جس پر روف کلاسرا نے کہا کہ عثمان بزدار بلانا عمران خان کیلئے بم شیل ہے اور میرا نہیں ماننا کے نیب نے بیلنس کرنے کیلئے بلایا ہے کیونکہ کہا جارہاہے کہ بزدار کیخلاف شواہد موجود ہیں جس سے عمران خان کو بھی پریشانی کا سامنا ہوگا۔

  • Professor(😜) Klasra, try to come out of Imran Khan obsession.
    PTI & Imran is even in your dreams. Kaptaan knows Buzdar better than anybody…at least definitely better than you. Buzdar is in no danger because he did nothing wrong. 😁


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >