دریائے راوی کے کنارے عظیم الشان راوی ریور پراجیکٹ کا افتتاح

موجودہ حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے ریور راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا مرکزی خیال پہلی بار 1949 میں پیش کیا گیا تھا جس کو تحریک انصاف کی حکومت نے 71 سال بعد عملی جامہ پہنایا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے دریائے راوی کے کنارے ایک ایسے پراجیکٹ کا افتتاح کیا جس کو پنجاب حکومت کی جانب سے ریور راوی پراجیکٹ کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت دریائے راوی کے کنارے ایک لاکھ ایکڑ رقبے پر کثیر المنزلہ عمارتیں بنائی جائیں گی۔

اس منصوبے کے تحت ایک نیا شہر بسایا جائے گا جس کے لیے علیحدہ سے اتھارٹی بنائی گئی ہے جس کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار لیڈ کریں گے۔

وزیر اعظم نے عظیم الشان راوی ریور پراجیکٹ کا آغاز کردیا! راوی کنارےایک لاکھ ایکڑرقبےپر خوابی منصوبہ!

وزیر اعظم نے عظیم الشان راوی ریور پراجیکٹ کا آغاز کردیا!راوی کنارےایک لاکھ ایکڑرقبےپر خوابی منصوبہ!

Posted by Kamran Khan on Friday, August 7, 2020

 

وزیراعظم عمران خان نے افتتاحی تقریب میں بتایا کہ یہ منصوبہ 50 ہزار ارب روپے کا ہوگا جس کے کروڑوں نوکریاں اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ سینئر اینکر کامران خان نے کہا کہ اگر اس منصوبےپر عملی کام شروع ہوتا ہے تو یہ تعمیرات کے شعبے کی بقا کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ اس منصوبے میں ایک جھیل ، 3 بیراج، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، شہری جنگلات جس کے تحت 60 لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔ یہ اتھارٹی دبئی کی طرز کا ایک نیا شہر بسائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسا ماڈرن سٹی بنانے جا رہے ہیں جس میں جدید دور کی تمام تر سہولیات میسر ہوں گی۔

  • Allah (swt) will help pm IK. This is the leadership we have been lacking since the departure of President of Ayub Khan. pm IK has great vision and in sha Allah he will make it happen with full determination and dedications as he has done in other projects. May Almighty Allah bless him strength and long life to fulfill his dream iA.

  • Kamal hay Bhai , logon kay paas paani , bijli aur gas hay nahi aur aap naya city bananay chalay hain . Pehlay apna infrastructure tou theek kar lo . Infrastructure par investment karan gay tou is say bhi logon ko jobs milain gi


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >