کراچی کے 3 بڑے نالوں کی صفائی کا کام مکمل

کراچی کے 3 بڑے نالوں کی صفائی کا کام مکمل، تینوں نالوں پر واقع 42 مرکزی مقامات کلیئر قرار

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی کے پانچویں روز تینوں بڑے نالوں پر صفائی کا کام 100 فیصد مکمل کر لیا گیا۔ صفائی کا کام تعمیراتی انجینیئرنگ کمپنی فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) نے کیا۔

این ڈی ایم اے (نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کے ترجمان کے مطابق تینوں نالوں پر تمام 42 پوائنٹس (چوک) کو کلیئرکر دیا گیا ہے، نالوں سے تقریباً 31 ہزار ٹن کچرا نکالا گیا۔

Before and After images of Karachi Drains Clearance Operation – Day 2 – by Pakistan Army's Frontier Works Organization…

Posted by Developing Pakistan on Wednesday, August 5, 2020

این ڈی ایم اے (نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کے ترجمان کے مطابق کارساز، کے ڈی اے چورنگی، گورا قبرستان، مچھر کالونی اور ٹاور چوک سے پمپس کے ذریعے پانی نکال دیا گیا ہے جبکہ شارع فیصل، ایئرپورٹ، کلفٹن بلاک 8 اور گجر نالے پر کام جاری ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق شہر میں صورتحال اور نظام زندگی عمومی طور پر نارمل ہے۔ ایف ڈبلیو او کو 8 اگست تک تینوں نالوں کی مکمل صفائی کا ٹاسک دیا گیا تھا اور وزیر اعظم کو روزانہ کی بنیاد پر کام کی پیش رفت سے آگاہ کیا جاتا رہا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق اب بھی کئی مقامات ایسے ہیں جہاں پر نالوں کی صفائی کا کام ایک مشکل ٹاسک بنا ہوا ہے، سولجر بازار میں رہائشی علاقے سے گزرنے والا نالہ کچرے سے بھرا ہوا ہے، گلیاں تنگ ہونے کے باعث ایف ڈبلیو او کی بھاری مشنیری کی وہاں تک رسائی ممکن نہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >