بیروت میں امونیم نائٹریٹ دھماکا،کراچی انتظامیہ ہائی الرٹ

بیروت دھماکوں کے بعد کراچی میں امونیم نائٹریٹ کے ذخیرے پر پابندی

امونییم نائٹریٹ کی موجودگی کے بارے میں کراچی انتظامیہ الرٹ ہوگئی، بیروت میں دھماکوں سے ہونے والی تباہی کےبعد امونییم نائٹریٹ کی موجودگی کے بارے میں کراچی انتظامیہ الرٹ ہوگئی، کشمنر کراچی افتخار شلوانی نے امونیم نائٹریٹ کے ذخیرہ کرنے پر پابندی عائد کردی،

نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہر میں امونییم نائٹریٹ اور دیگر خطرناک کیمیکلز کے ذخیرہ کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور تمام متعلقہ اداروں کو تنبیہ کریں کہ اگر کسی کے پاس امونییم نائٹریٹ سمیت کسی بھی قسم کا خطرناک کیمیکل کا ذخیرہ موجود ہے تو ورہ فوری انتظامیہ کو آگاہ کرے۔

بیروت میں امونیم نائٹریٹ دھماکا،کراچی انتظامیہ ہائی الرٹ

بیروت میں امونیم نائٹریٹ دھماکا،کراچی انتظامیہ ہائی الرٹ

Posted by 24 News HD on Saturday, August 8, 2020

کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو تحریر کئے گئے خط میں ہدایت کی گئی کہ وہ خطرناک کیمیکل ذخیرہ رکھنے والی کمپنی فیکٹری یا صنعت کا نام اس کے مالک کا نام ذخیرہ کی مقدار ،نوعیت ، ذخیرہ رکھنے کا دورانیہ اور اس کے خطرہ سے بچاؤ کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔

کمشنر کراچی نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں امونیم نائٹریٹ کے ذخیرہ کرنے کی سہولت پر ہونے والے دھماکے کے بعد ہدایات جاری کیں ، جس میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد جاں بحق اور 5000 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے جبکہ دھماکوں سے شہر میں بنیادی ڈھانچے کو بری طرح نقصان پہنچا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >