سو سے زائد کتابوں پر پابندی لگانیوالے رائے ناصر عہدے سے فارغ

سو سے زائد کتابوں پر پابندی لگانیوالے ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ رائے ناصر عہدے سے فارغ

ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ رائے مظور حسین ناصر کو عہدے سے ہٹا دیاگیا ہے،رائے منظور حسین ناصر کو ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیاگیا ہے۔

عہدے سے ہٹائے جانے پر ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ رائے منظور حسین ناصر کا کہنا تھا کہ نجی اسکولوں میں پڑھائی جانے والے 31 پبلشرز کی کتابوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

نجی اسکولوں میں ملک ومذہب کے خلاف پڑھایا جا رہا ہے،نجی اداروں میں پڑھائی جانے والی 10 ہزار کتابوں کی جانچ کر رہے ہیں،انہوں نے کہا تھا کہ اسلام، قومی سلامتی، امن کے خلاف مواد پر مبنی کتاب پر پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے نجی پبلشرز کی100 کتابوں پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔پابندی کا شکار ہونیوالی زیادہ تر کتابیں ایلیٹ سکولوں کی تھیں جس میں قائداعظم کی جگہ گاندھی کے اقوال پڑھائے جاتے تھے ۔ ان کتابوں پر پابندی کی ایک اور وجہ ملکی سالمیت کے خلاف مضامین اور ایسے نقشے شائع کرنا تھا جس میں مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھایا گیا تھااور پاکستان کے نقشے سے یہ حصہ کاٹ دیا گیا تھا۔

  • ادارے ابھی تک سو رھے تھے اور کب سے سو رھے تھے کہ اسکولوں میں کیاملک کے قوانین کے خلاف مواد پڑھایا جا رہا تھا۔ ؟؟؟؟؟


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >