ویڈیو: ضلع خیبر میں مقامی لوگوں نے شجرکاری کیلئے لگائے پودے اکھاڑ پھینکے

انتظامیہ کی خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں شجرکاری۔۔ مشتعل افراد نے کچھ ہی دیر بعد تمام لگائے گئے درخت اکھاڑدئیے۔

ملک بھر میں آج "ون ڈے پلانٹیشن ڈرائیو” کا آغاز ہو گیا، ایک دن میں 35 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پنجاب ، خیبرپختونخوا میں بھی شجرکاری مہم کا آغاز ہوگیا۔۔ پشاور سے منسلک ضلع خیبر کی انتظامیہ نے شجرکاری مہم کا آغاز کیا اور وہاں ہزاروں کی تعداد میں پودے لگائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر خیبر محموداسلم وزیر نے شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔

اِس جہالت کا کوئی علاج ہے؟؟؟ 🙁

Posted by Photo Vibes on Saturday, August 8, 2020

جس پر مقامی افراد پر مشتمل لوگوں نے دھاوا بول دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے تمام پودے اکھاڑدئیے۔پودے اکھاڑنے والے افراد کا دعویٰ تھا کہ جس زمین پر پودے لگائے جارہے ہیں وہ زمین متنازعہ ہے۔

ڈپٹی کمشنر خیبر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس زمین پر اجازت کے بعد شجرکاری کی گئی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پودے اکھاڑنے کا نوٹس لے لیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کو ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کی ہدایت کی ہے۔

  • لوگ پکڑ بھی لیے گئے، معافی بھی مانگی اور درخت بھی واپس خود لگا لیے بلکہ کہا کہ 10 ہزار پودے اضافی بھی لگائیں گے۔۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >