کے پی کے حکومت نے بلاول بھٹو کو بی آر ٹی پشاور کا ‘زوکارڈ’ بھیج دیا

کے پی کے حکومت نے بلاول بھٹو کو بی آر ٹی پشاور کا کارڈ بھیج دیا

وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا شاہ محمد نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پشاور کے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے  پر تنقید کے بعد ردعمل میں  انہیں بی آرٹی کا سفری کارڈ بھیج دیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیرٹرانسپورٹ  نے کہا کہ بی آر ٹی میں سفر کے لیے بلاول بھٹو کو سفری کارڈ بنوا کر بھیج دیا کیوں کہ وہ بی آر ٹی پر تنقیدکر رہے ہیں، اب بلاول بھٹو آئیں انہیں بی آرٹی کی سیر بھی کرائیں گے اور مہمان نوازی بھی کریں گے اور انہیں دکھائیں گے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے عوام کے لیے بی آر ٹی بنائی ہے۔

امید ہے سندھ حکومت بھی گرین بس کا ایک کارڈ مجھے بھی بھیجے گی،دراصل  اپوزیشن سے بی آر ٹی منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا۔

انہوں نے بتایا کہ بی آرٹی جون 2021 میں مکمل ہونا تھی ہم نے سال پہلے بنالی، بی آرٹی تیار ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا جیسے ہی سگنل دیں گے افتتاح کر دیا جائےگا۔

پشاور میں ٹرانسپورٹ کا منصوبہ بی آر ٹی تحریک انصاف کے گزشتہ دورِ حکومت میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے شروع کیا تھا جو کئی تاریخوں کے باوجود اب تک عوام کیلئے کھولا نہیں جا سکا۔

  • شاور میں ٹرانسپورٹ کا منصوبہ بی آر ٹی تحریک انصاف کے گزشتہ دورِ حکومت میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے شروع کیا تھا جو کئی تاریخوں کے باوجود اب تک عوام کیلئے کھولا نہیں جا سکا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >