مریم نواز نے نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا،کارکنان کو بھی پہنچنے کی ہدایات جاری

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے وکلاء سے مشاورت کے بعد نیب آفس میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے، مریم نواز نے نیب میں پیشی کے موقع پر کارکنان کو نیب آفس اور رائیونڈ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

خبر رساں ذرائع کے مطابق نیب نے گیارہ اگست کو مریم نواز کو 1440 کنال اراضی پر جواب دینے کے لئے قومی احتساب بیورو لاہور کے ہیڈکوراٹر میں طلب کر رکھا ہے، نیب لاہور نے مریم نواز سے 1440 کنال اراضی کیس میں  تمام دستاویزات کے ساتھ نیب ہیڈکوارٹر میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

نیب لاہور نے مریم نواز کے علاوہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی والدہ شمیم بیگم کو بھی جاتی امرا کے اطراف میں موجود اراضی کو گرین لینڈ قرار دیتے ہوئے تعمیرات سے روکنے کے کیس میں شامل تفتیش کرلیا ہے۔

نیب کی جانب سے مریم نواز سے پوچھا گیا ہے کہ زمین خریدنے کیلئےرقم کہاں سے آئی؟ اراضی کی خریداری پرکتنا ٹیکس اورکتنی ڈیوٹی دی؟ایک ہزار400کنال میں سےاگرکوئی زمین فروخت کی گئی تواسکی تفصیلات بھی فراہم کریں، بتایا جائے حاصل کی گئی زمین کس مقصد کےلیےاستعمال کی جارہی ہے؟

خیال رہے کہ مریم نواز ، نوازشریف اور شمیم بیگم پر مہنگی اراضی سستے داموں خریدنے کا الزام ہے، جس پر جواب طلب کرنے کے لیے نیب نے مریم نواز کو طلب کر رکھا ہے۔

  • For how long FAKE & TREACHEROUS people like her & family continue to devour Pakistan & rights of ordinary citizens? Its up to us to stop them. Rise of the common people aka masses for their rights. We have no choice but to overturn all these MAFIAS.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >