قتل، خود کشی یا حادثہ؟ بھارت گئے 11 پاکستانی ہندوؤں کی ہلاکت معمہ بن گئی

بھارتی شہر جودھپور میں پاکستان سے گئے 11 ہندوؤں کی ہلاکت معمہ بن گئی، جودھپور کی مقامی پولیس تاحال یہ پتا لگانے میں ناکام رہی ہے کہ پاکستانی ہندوؤں کا قتل ہوا ہے، خودکشی ہے یا حادثہ؟

بھارتی شہر جودھ پور میں واقع ایک مکان سے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پاکستان سے گئے 11 ہندوؤں کی لاشیں برآمد ہوئیں، پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں تمام افراد کی موت زہریلی گیس کو قرار دیا جا رہا ہے جو کیڑے مار ادویات سے پھیلی ہے، لیکن تاحال پولیس ہلاکت کے اصل محرکات تک نہیں پہنچ سکی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جس گھر میں سندھ سے گئے ہندوؤں کی ہلاکت ہوئی ہے اس گھر کو پولیس نے گھیرے میں لے رکھا ہے، مکان کے اندر میڈیا کے نمائندوں سمیت کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔

بھارتی شہر جودھپور میں مقیم خاندان بھارتی شہریت کا منتظر تھا، سندھ سے گیا خاندان بھارتی شہریت ملنے سے قبل ہی موت کی نیند سو گیا، دوسری جانب گھر کا ایک فرد گھر میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے زندہ بچ گیا ہے۔

  • کچھ دن پہلے سکھوں کے افغانستان سے انڈیا شفٹ ہونے پر میں نے کہا تھا کہ جو ہندووں بھارتی حکومت کی ایما پر پاکستان سے ہندوستان گئے ہیں وہ شدید برے حال میں ہیں ۔ پھر پاکستانی ہندووں کے ساتھ یہ واقعہ بھی کسی سازش کا نتیجہ ہے ایک واقعہ میں ایک یا دو بندے تو کسی وجہ سے قتل ہوسکتے ہیں لیکن یہاں تو پورا خاندان ہی قتل ہوگیا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >