سیالکوٹ میں نقلی سونا بیچنے والی نوسر باز خاتون گرفتار

سیالکوٹ میں  نقلی سونا بیچنے والی نوسر باز خاتون گرفتار

سیالکوٹ کے پوش علاقے کینٹ میں سناروں کو دو ماہ سے چونا لگانے والی نوسرباز خاتون آخر کار ہاتھ آہی گئی،خاتون سناروں کو نقلی سونا بیچ دیتی تھی،نوسرباز خاتون حمیرا کو کینٹ پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق نوسرباز خاتون حمیرا دو ماہ سے جیولرز کو چونا لگا کر پانچ قیراط کا سونا چوبیس قیراط کی قیمت پر فروخت کر رہی تھی، خاتون لاہور کے علاقے دھرم پورہ کی رہائشی ہے، آج بھی وہ نقلی سونا بیچنے آئی تھی لیکن کینٹ پولیس نے اسے صرافہ بازار میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ملزمہ حمیرا کا کہنا تھا کہ وہ لاہور کی رہائشی خاتون نصرت کے جھانسے میں آکر جعلی سونا فروخت کر رہی تھی، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ نوسرباز خاتون صرافہ بازار ہی میں جیولرز کو چکر دے کر سونا چوری کر کے فرار ہو جاتی تھی،ایس ایچ او کینٹ نعمان بٹر نے بتایا کہ ملزمہ سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے ہیں جب کہ گروہ میں شامل مزید ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق نوسرباز خاتون اب تک متعدد جیولرز کو دھوکا دے کر جعلی سونا بیچ کر لاکھوں روپے بٹور چکی ہے، حمیرا شہر کے پوش علاقہ کینٹ میں نقلی زیورات سنار کو دکھا کر اصلی زیورات چوری کر کے رفو چکر ہو جاتی تھی،نوسر باز خاتون نے چار دکان داروں کو نقلی سونا دکھا کر اصلی سونا چوری کیا تھا، چوری ہونے والے سونے کا وزن 5.5 تولے بتایا جا رہا ہے اور مالییت ساڑھے تین سے پانچ لاکھ  روپے ہے،ملزمہ کے خلاف صرافہ ایسوسی ایشن کی درخواست پر تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>