پولیس اہلکارسے چھتری اٹھوانا ڈپٹی کمشنر شکارپورکو مہنگا پڑگیا

اہلکارسے چھتری اٹھوانا ڈپٹی کمشنر شکارپورکو مہنگا پڑگیا۔۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ نے نوٹس لے لیا۔

ڈپٹی کمشنر شکارپور نوید لاڑک کی جانب سے اپنی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار سے ذاتی کام لینے کا ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ نے نوٹس لے لیا ۔ ڈپٹی کمشنر شکارپور سے فوری طور پر پولیس سیکیورٹی واپس لینے کے احکامات جاری کر کردئیےجس کے بعد ڈپٹی کمشنر سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔

سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار چھتری لے کر کھڑا ہے اور ڈپٹی کمشنر کو بارش سے بچانے کی کوشش کررہا ہے جبکہ پولیس اہلکار اور دیگر افراد کے پاس چھتری کی سہولت نہیں ہے۔

ڈی آئی جی عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ پولیس سیکیورٹی کیلئے ہوتی ہے نہ کہ اپنے ذاتی کاموں کیلئے ۔اس عمل سے پولیس کا مورال ڈاؤن ہوا ہے اور آئندہ ایسا عمل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے ڈپٹی کمشنر کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ کیا ڈپٹی کمشنر پولیس کو اپنا ذاتی ملازم سمجھتے ہیں؟ جتنا بارش سے بچنا ڈپٹی کمشنر کیلئے ضروری ہے اتنا ہی باقی اسکے ساتھ کھڑے لوگوں کیلئے ضروری ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا یہ کہنا تھا کہ اگر ڈپٹی کمشنر نے ایسا کرنا ہی ہے تو اپنے گھریلو ملازم سے کروائے، پولیس کو اپنا گھریلو ملازم نہ سمجھے۔

  • they will say this is not a crime under PPC. They will say it happend as a token for respect. they will say dc never asked the constable to bring umbrella. the DC will be reinstated after reply to inquiry.

    • aap ka kya khayal hai k ye fine apni halal ke income se pay karey ga? iss k paas 1000 tareekay ho gay fine pay karne k.. janab jis bande mein insaniyat ka ehsaas nahi, uss mein halal aur haram ke b tameez nahi ho ge..

  • ye khabees wo karwa rahe hain jo inke aaba o ajdad se angrez ne karwaya tha
    inqelab inqelab waahid hal inqelab e islami ke zarye sharia’t ka nifaz…. haq ke liye jiddojohad, sabr aur Allah per tawakkal karo…. FIRQABAZI HARAM HAI, SIRF MUSLIM BANO

  • ایسے بسٹرڈ کو فوری طور پر نوکری سے فارغ کر دینا چاہئیے سندھ میں زیادہ تر ان پوسٹوں پر کسی حرامخور لعنتی اور کرپٹ وڈیرے یا سیاست دانوں کی بگڑی ہوئی اولادیں ہوتی ہیں اور یہ لوگ جب اس طرح کی بڑی انتظامی پوسٹ پر تعینات ہوتے ہیں تو اپنے آپ کو کوئی آسمانی مخلوق اور دوسروں کو کیڑے مکوڑے سمجھنے لگتے ہیں کھوتی کے بچے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >