لاہور:90 لاکھ چرانے والی گھریلوملازمہ شوہر کیساتھ گرفتار

لاہور: ہربنس پورہ کے علاقے میں 90 لاکھ روپے چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ اپنے شوہر کے ساتھ گرفتار ہوگئی۔

ایس ایچ اور ہربنس پورہ ندیم کمبوہ کے مطابق ملزمہ فرزانہ شہری عاصم فرحان کے گھر ملازمہ تھی۔ فرزانہ نے اپنے شوہر بابر کے ساتھ مل کر عاصم فرحان کے گھر سے 90 لاکھ کی رقم چرائی اور گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان سے لوٹی ہوئی رقم و دیگر سامان بھی برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے 90 لاکھ میں سے صرف 43 لاکھ ہی برآمد ہوسکے ہیں، بقیہ رقم سے ملزمان نے پلاٹ، جانور اور فرنیچر خرید لیا تھا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، مزید تحقیقات جاری ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >