پولیس نے ”جِن“ نکالنے والے جعلی پیر کے ہی ”جِن“ نکال دئیے

وائرل ویڈیو میں بچے کو کرنٹ لگا کر جن نکالنے والا جعلی پیر پولیس کی گرفت میں۔۔ پولیس جن نکالنے والے جعلی پیر کے ہی "جن ” نکال دئیے

سوشل میڈیا پر کچھ روز سے وائرل ویڈیو میں ایک شخص بچے کو کرنٹ کے جھٹکے لگاتا نظر آیا اس شخص کا دعویٰ تھا کہ وہ پیر ہے اور اس بچے کے جن اتار رہا تھا۔

جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے مذکورہ شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کر کے حکام بالا سے اس شخص کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

#اللہ_اکبر: یہ کیسا پیر یا عامل ہے جو کرنٹ لگا کر جن نکال رہا ہے یا جان نکال رہا ہے؟

#اللہ_اکبر: یہ کیسا پیر یا عامل ہے جو کرنٹ لگا کر جن نکال رہا ہے یا جان نکال رہا ہے؟ کیا ایسا کرنا ٹھیک ہے؟؟؟

Posted by Learning Quran Online on Thursday, August 6, 2020

خیبر پختونخوا پولیس نے اچینی بالا میں کارروائی کرتے ہوئے اس جعلی پیر کو گرفتار کر لیا جس کے بعد کے پی پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس نے اچینی بالا کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی پیر کو گرفتار کیا جس کی شناخت محمد اللہ ولد قدرت اللہ کے نام سے ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق مذکورہ شخص خود کو پیر ظاہر کر کے لوگوں کے جن اتارتا تھا، وہ پڑھائی کے ساتھ متاثرہ شخص کو تشدد کا نشانہ بناتا اور اُس کو کرنٹ لگاتا تھا۔

ترجمان کے پی پولیس کے مطابق جعلی پیر کو گرفتار کر کے اُس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>