کورونا وائرس، وفاقی وزیر اسد عمر نے ایک بار پھر خبردار کر دیا

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ پاکستانی لوگ یہ نہ سمجھیں کورونا ختم ہو گیا ہے احتیاط لازمی کریں، کورونا کے پھیلاؤ میں دوبارہ اضافہ ہوسکتا ہے ابھی خطرہ ٹلا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسجدوں میں نماز اور تراویح کی اجازت دی تھی جو اچھا تجربہ رہا، بازاروں کے مقابلے میں مساجد میں زیادہ ایس او پیز کا خیال رکھا گیا اب محرم الحرام میں بھی ایس او پیز بنائیں گے عاشورہ کے بعد کورونا کے نمبرز دیکھے جائیں گے پھر کوئی فیصلہ ہوگا۔

کورونا کے خلاف حکومتی حکمت عملی اور اقدامات کو کامیاب قرار دیتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمارا سمارٹ لاک ڈاؤن کامیاب رہا۔

کورونا ٹریسنگ ماڈل ہم نے اپنایا جو کہ کامیاب ہوا، ایک کورونا مریض ملتا ہے تو ہم اس کے ساتھ رابطے والے10لوگوں کی ٹریسنگ کرتے ہیں۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کورونا کے خلاف پہلےدن سے ایک ہی حکمت عملی تھی،

عمران خان کایہی مؤقف تھا کورونا کے ساتھ معیشت کو بھی دیکھنا ہے انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم یہی کہتے تھے کورونا کیسز بھی نہ بڑھیں اورغریب کو زیادہ تکلیف بھی نہ ہو۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پرکورونا وائرس8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ، جبکہ مجموعی طور پر اموات کی تعداد6ہزار82 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں اب تک 2 لاکھ 84 ہزار 121 کیس سامنے آئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 23ہزار390 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 634 مثبت نکلے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >