ایف اے ٹی ایف کا ایک اور مطالبہ منظور، محکمہ ڈاک کو آن لائن کر دیا گیا

منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے ایف اے ٹی ایف کا ایک اور مطالبہ منظور، محکمہ ڈاک کو آن لائن کر دیا گیا

پاکستان پوسٹ آج سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ساتھ منسلک ہو جائے گا۔ جس کے بعد ایف اے ٹی ایف کا منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے کیا گیا ایک اور مطالبہ پورا ہوجائے گا۔

ایف اے ٹی ایف کی جانب سے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے یہ مطالبہ تھا کہ پاکستان کے ڈاکخانوں میں اربوں روپے کی لین دین سٹیٹ بینک سے منسلک کی جائے اب حکومت وقت کے اس اقدام کے بعد 31 ہزار ڈاک خانے اور تمام جی پی اوز آن لائن بینکنگ سسٹم کے ذریعے سٹیٹ بینک سے منسلک ہوجائیں گے۔

اس نظام کے بعد ڈاک خانوں میں لین دین کا دستی نظام ختم ہوجائے گا۔ ڈاک خانوں میں پنشن کی ادائیگی اے ٹی ایم سے ہوگی جبکہ سیونگ اکاؤنٹس بھی آن لائن ہوجائیں گے۔ ہر ڈاکیے کو خصوصی پورٹیبل ڈیوائس دی جائے گی، وہ جو بھی رقم،پارسل ڈیلیور کرے گا اس کی رپورٹ اسی وقت آن لائن ہوجائے گی۔

تمام ڈاک خانوں کو سربراہان پوسٹ ماسٹرز کو خصوصی جدید ٹیب دئیے جائیں گے۔ ملک بھر کے تمام جی پی اوز میں آئندہ 30 دن میں جدید اے ٹی ایمزنصب کر کے فعال کر دی جائیں گی۔ پنشنرز ،پوسٹ آفس سیونگ اکاؤنٹس ہولڈرزاب اپنی رقوم کسی بھی وقت نکلوا سکیں گے۔پاکستان پوسٹ نے اس سلسلے میں حبیب بینک سے20 سالہ معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت وہ 118 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔

جس سے31 ہزارڈاک خانوں کا ڈھانچہ جدید کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ منتخب جی پی اوز میں کیش ڈیپازٹ مشینیں نصب کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے، جس کے ذریعے صارفین رقوم بھی جمع کراسکیں گے۔ الیکٹرانک منی آرڈر کا دائرہ بھی تمام ڈاکخانوں تک پھیل جائے گا۔ ایچ بی ایل آج سے اس منصوبے پر کام شروع کر رہا ہے۔

اس منصوبے کے تحت30 ستمبر تک ڈاک خانے کے عملے کی تربیت مکمل کرکے سسٹم کو فعال بنا دیا جائے گا۔

  • Is there a way to report dumb articles, that are baseless, have no source and are just outright stupid.

    FATF required Pakistan Post to do stuff for them. How stupid are the authors here?

    Please quote source.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >