ضلع خیبر میں پودے اکھاڑنے والے ملزموں کے بزرگوں نے پودے واپس لگا دیئے

ضلع خیبر میں شجرکاری مہم کے دوران پودے اکھاڑنے کے الزام میں سپاہ قبیلے کے 10نامزد اور 40 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جب کہ اب تک 6 ملزم کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

ضلع خیبر تحصیل باڑہ میں گزشتہ روز شجرکاری مہم کے دوران مشتعل افراد نے محکمہ جنگلات کی جانب سے لگائے گئے پودوں پر یلغار کر کے سیکڑوں پودے اکھاڑ دیے تھے۔

اِس جہالت کا کوئی علاج ہے؟؟؟ 🙁

Posted by Photo Vibes on Saturday, August 8, 2020

سینکڑوں پودے اکھاٰڑنے کے نتیجے میں آج تھانہ باڑہ میں فارسٹ آفیسر کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرائی گئی، ایف آئی آر میں سپاہ قبیلے کے 10 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ جب کہ 40 افراد کو نامعلوم طور پر مقدمے میں شامل کیا گیا۔

جس کے بعد پودے اکھاڑنے والے ملزموں کے بزرگ اور قبیلے کے بڑے لوگوں نے اپنے بچوں کی غلطی کو سدھارنے کے لیے پودوں کو دوبارہ اسی جگہ پر لگانا شروع کر دیا۔ جن کے دوبارہ پودے لگانے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی۔

پولیس نے ایف آر کی روشنی میں مقدمے میں نامزد 6 ملزموں کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جب کہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • I was very sad to see the destruction of the plantation but these elders showed great character by rectifying their children’s grave mistakes, Now i am very much pleased by their noble act.

  • I like to give a suggestion to Pakistani’s that they should plant fruit trees where ever they can. This way they will have double benefit. Agriculture department can help in this regards. Identifying the areas, where they can grow fruit trees and get the best yields. Azad Kashmir will be best for fruit trees and Thar desert best for Olive . This plant does not need too much water. Also once it starts giving fruit then this tree can lasts for thousands of years. There are Olive gardens from Jesus times in Palestine.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >