”مجھے نیل کٹر اور بلیڈ کی سہولت دی جائے“، عزیر بلوچ

"مجھے نیل کٹر اوربلیڈ کی سہولیات نہیں دی جارہیں”- لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کا عدالت سے شکوہ۔۔

پیر 10 اگست کو انسداد دہشت گردی عدالت میں عزیر بلوچ کےخلاف 5 مقدمات کی سماعت ہوئی دوران سماعت عزیر بلوچ نے سہولیات کی عدم دستیابی کا شکوہ کیا۔

عدالت سےشکوہ کرتے ہوئے عزیر بلوچ نے کہا کہ مجھے شیو بنانے کےلیے بلیڈ تک میسر نہیں اور مانگنے پر بھی نہیں دیا جاتا۔

عزیر بلوچ نے استدعا کی کہ میرے ناخن بہت زیادہ بڑھ گئے اور میں نے کئی بار نیل کٹر مانگا لیکن مجھے نہیں دیا جارہا اور نہ ہی شیوکرنے کیلئے بلیڈ۔۔لہٰذا مجھے بلیڈ اور نیل کٹر سمیت بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

ارشد پپو قتل کیس میں وکیل صفائی کی عدم حاضری پر عزیر بلوچ پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 اگست تک ملتوی کر دی۔

عزیر بلوچ کے نیل کٹر اور بلیڈ کے مطالبے پر سوشل میڈیا پر مختلف چہ میگوئیاں جاری ہیں کہ عزیر بلوچ نیل کٹر کو واقعی ناخن کاٹنے اور بلیڈ کو شیو کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں یا کسی اور مقصد کیلئے؟ عزیر بلوچ نے داڑھی رکھی ہوئی ہے اسے بلیڈ شیو کیلئے چاہئے یا خط کیلئے؟ کیا عزیر بلوچ کو بلیڈ اور نیل کٹر کی سہولیات دینا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے؟

  • سیدھا سیدھا چھری یا خنجر مانگ نیل کٹر کا یا بلیڈ کا تکلف کیوں جنہوں نے تجھے پکڑا ہے انکو بلیڈ اور چھری کا فرق تھوڑی معلوم ہو گا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >