سندھ حکومت کی مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو عہدہ نہ چھوڑنے کی ہدایت

سندھ حکومت کی مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو عہدہ نہ چھوڑنے کی ہدایت

سندھ حکومت نے مولانا فضل الرحمن کے بھائی ضیاء الرحمن کو عہدہ چھوڑنے سے روکتے ہوئے بطور ڈپٹی کمشنر کراچی خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت مولانا فضل الرحمن کے بھائی ضیاء الرحمن کی تعیناتی برقرار رکھنا چاہتی ہے، اسی تناظر میں سندھ حکومت نے ضیاء الرحمن کو ڈپٹی کمشنر کا عہدہ چھوڑنے سے روک دیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے  مطابق وفاقی حکومت نے ضیاء الرحمن کی تعیناتی کے بعد 27 جولائی کو ضیاء الرحمن کی خدمات دوبارہ خیبرپختونخوا حکومت کو دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا، لیکن نوٹیفیکیشن  جاری ہونے کے باوجود ضیاءالرحمن اپنے عہدے پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے بعض افسران میں خیبرپختونخوا کے افسر کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر تعیناتی کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کراچی ضیا الرحمان کا چند روز قبل ضلع وسطی کے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر سندھ حکومت میری خدمات واپس خیبرپختونخوا حکومت کو دے دیتی ہے تو میں ایک گھنٹہ بھی اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہوں گا فوری واپس چلا جاؤں گا۔

  • Ye PTI keliye intehai eham faisla hai, PTI ko sabit karna hoga ke mulk may koi qanoon hai. Is DC ko muatal, aur Sindh hukumat may jo zimadar hain unpay baghawat ka case. Karachi ko wafaq may lia jai….


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >