شہریوں نےسی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے چوری کی واردات ناکام بنا دی

سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے گاڑی کے سائیڈ ویو مرر چرانے کی کوشش ناکام

کراچی شہر میں سٹریٹ کرائمز کوئی نئی بات نہیں ہے، روزانہ سینکڑوں وارداتیں شہر کی سڑکوں پر ہوجاتی ہیں اور کوئی سننے والا بھی نہیں ہوتا، لیکن شہریوں نے اب اپنی مدد آپ کے تحت ان جرائم کی روک تھام کیلئے اقدامات کرلیے ہیں۔

شہر کے ایک پوش علاقے میں شہریوں نے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے گاڑیوں کے سائیڈ ویو مرر چرانے کی واردات کو ناکام بنایا اور چوروں کی خوب درگت بھی بنائی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

واقعہ کچھ یوں پیش آیا کہ ایک گلی میں کھڑی چند گاڑیوں کے پاس دو موٹر سائیکل سوار آئے اور انہوں نے ایک گاڑی کا سائیڈ ویو مرر کھولنا شروع کیا، چوروں کی قسمت بری تھی یہ سارا منظر سامنے کے ایک گھر کے باہر سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہورہا تھا، چوروں کیلئے سی سی ٹی وی کی فوٹیج بن جانا بھی کوئی بڑی بات نہیں ہوتی ، کیونکہ اس انسانوں کے سمندر میں کون آج تک شناخت ہو پایا ہے۔

چوروں کیلئے یہ برا دن اس لیے تھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج اسی وقت گھر کے اندر دیکھی جارہی تھی، جیسے ہی چوروں نے سائیڈ ویو مرر کھولا اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہونے لگے گھر سے دو افراد تیر کی طرح نکلے اور انہوں نے چوروں کی موٹر سائیکل کو گرا یا اور چوروں کو پکڑ کر خوب درگت بنائی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر اپلوڈ بھی کی گئی جو خوب وائرل ہوئی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >