مریم نواز کے قافلے میں پتھروں سے بھری گاڑیاں، فوٹیجز سامنے آگئیں

پولیس پر ن لیگی کارکنوں کے پتھراؤ کی اصل حقیقت سامنے آگئی۔

مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ پولیس کی جانب سے ہمارے پرامن کارکنوں پر شیلنگ کی گئی، لاٹھی چارج کیا گیا اور میری بلٹ پروف گاڑی پر پتھراؤ کرکے میری گاڑی کے شیشے توڑ دئیے گئے لیکن حقیقت کچھ اور ہی نکلی۔

مریم نواز کے قافلے میں موجود پتھروں سے بھری ایک کالی گاڑی سامنے آگئی جو مریم نواز کی سیکیورٹی پر مامور تھی۔اس گاڑی میں بھاری تعداد میں پتھروں سے بھرے شاپر رکھے دیکھے جاسکتے ہیں۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لال ٹی شرٹ پہنے شخص نے گاڑی سے پتھروں بھری تھیلی نکالی اور پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کردیا جبکہ دیگر کارکنان بھی گاڑی سے پتھر نکالنے کیلئے کھڑے ہیں۔

سماء ٹی وی کے مطابق ن لیگی ایم پی اے مرزا جس کے ہمراہ مریم صفدر جاتی امراء سے نیب پیشی کیلئے نکلیں اس نے تین سے چار گاڑیوں میں پتھروں کے بیگ لوڈ کرائے۔ سماء کے مطابق مرزا جاوید نے کارکنوں کو ہدایت کی تھی کہ اگر پولیس آپکو روکنے کی کوشش کرے تو ان پر پتھراؤ شروع کردیں۔

ایک اور ٹی وی چینل نے ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسی گاڑی سے ن لیگی کارکنان پتھر نکال رہے ہیں اور پولیس والوں پر پتھر پھنک رہے ہیں۔

ان ویڈیوز سے یہ ظاہرہورہا ہے کہ پولیس اور نیب آفس پر پتھراؤ کی پہلے سے منصوبہ بندی ہوئی تھی ۔

  • مریم نواز ایڈوانس تیاری کے ساتھ آئیں پولیس کو ماڈل ٹاون کیس والا رویہ اپنانا چاہئے تھا سیدھی فائرنگ کرتے دو چار پھڑک جاتے تو پھر سارے پٹواری نظر نہ آتے

  • سیدھا ان لوگوں کے خلاف دہشت گرد ی کے مقدمے درج کئے جائیں اور قانون کے مطابق ان لوگوں کے معاملات دہشت گردی کی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں تاکہ مستقبل میں کوئی اس طرح کی حرکتیں نہ کر سکیں

  • کیا لکھیں جس ملک میں چوروں کو عوام تحفظ دیں اور وہ بھی وہ عوام جنکی دولت کو پورے خاندانوں نے لوٹا ھو لعنت ایسے آئین پر جس میں چوروں کو اجازت دی جائے کے لوٹ لو اس غریب ملک کی عوام کو کوئی مائی کا لال جوان چور لیڈروں کو سزا دے لعنت بے حس عوام پر


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >