جاتی امرا سے نیب آفس کا 5 منٹ کا راستہ ہے یہ سب پلان کے تحت ہوا ، اینکر عمران خان

مریم نواز کی پیشی پر لوگوں کو اکٹھا کرنے کے لیے پیسے خرچ کیے گئے، سینئر اینکر عمران خان

مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز کی پراپرٹی الاٹمنٹ کیس میں نیب لاہور کے دفتر میں پیشی کے موقع پر پولیس اور لیگی کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے دوران پتھراؤ اور آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے۔ صورتحال کشیدہ ہونے پر نیب آفس کے دروازے بند کر دیئے گئے مریم نواز ایک گھنٹہ انتظار کے بعد واپس چلی گئیں۔

کارکنوں اور پولیس کے درمیاں تصادم کے بعد جب مریم نواز نیب آفس پہنچیں کا دروازہ بند تھا جس کے باعث مریم نواز کو اندر نہیں جانے دیا گیا۔

مریم نواز کا قافلہ نیب آفس سے تقریباً 300 میٹر کے فاصلے پر تھا جب پتھراؤ شروع ہوا اور پھتراؤ کے دوران ہی پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔ پولیس نے لیگی کارکنوں کو منتشر کرکے نیب آفس کے باہر کنٹرول سنبھال لیا۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ پولیس نے میری گاڑی پر حملہ کر دیا ہے۔ سوچیں اگر یہ گاڑی بلٹ پروف نہ ہوتی تو کیا ہوتا’

اس ساری صورتحال پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئر اینکر عمران ریاض خان نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز اس حد تک جا سکتے ہیں۔ کیونکہ وہ اس طرح کے جارحانہ اقدامات اٹھانے کے قائل ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے مجھے کیوں نکالا والی پوری ریلی اسی تناظر میں کی تھی۔

جبکہ دوسری جانب شہباز شریف تعاون کرنے اور افہام و تفہیم کے ذریعے معاملات کو حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر شہبازشریف پیش ہوئے تو وہ تھوڑے کارکنوں کے ساتھ بھی پیش ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف لاقانونیت، لڑائی جھگڑا مہم جوئی پر یقین نہیں رکھتے۔

اینکر عمران خان نے کہا کہ اس سارے معاملے کیلئے جاتی عمرہ اور لندن میں باقاعدہ پلاننگ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق مریم نواز نے لندن میں موجود لیگی قیادت کی مقامی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کرائی جس میں لوگوں کو اکٹھا کرنے کی پلاننگ کی گئی اور اس کام کے لیے پیسے خرچ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت لوگوں کو دور دور سے اٹھا کر یہاں لایا گیا ہے وگرنہ جاتی عمرہ سے نیب آفس کا چند منٹ کا راستہ ہے اگر مریم آرام سے پیش ہونا چاہتیں تو ہو سکتی تھیں۔

  • پاکستان میں ریاستی ادارے مذہبی جماعتوں کے خلاف سخت ترین کروائی کرتےہیں لال مسجد پر بھاری اسلحہ بارود استعمال کیا گیا تحریک لبیک یارسولﷲﷺ کے خلاف تاریخ کا بدترین کریک ڈان کیا گیا پی پی ن لیگ تحریک انصاف نیب پر حملہ کریں یا سپریم کورٹ پر ملک جام کریں ریاستی ادارے سو جاتے ہیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >