نیب کا مریم نواز کے خلاف مقدمے کا فیصلہ، نیب کا ہنگامی اجلاس طلب

نیب کا مریم نواز کے خلاف مقدمے کا فیصلہ، نیب کا ہنگامی اجلاس طلب

مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز کی نیب آفس میں پیشی نے ٹھوکر نیاز بیگ چوک کو میدان جنگ بنادیا گیا، نیب آفس کے باہر بیرئیرز ہٹائے جانے پر لیگی کارکنان اور پولیس میں تصادم ہوگیا، ہوائی فائرنگ بھی ہوئی اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی، جبکہ کارکنان کی جانب سے  بھی خوب پتھراو کیا گیا۔پولیس نے مریم نواز کے جانے کے بعد پچاس کارکنان کو حراست میں بھی لے لیا۔

نیب نے ن لیگی رہنما مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کرلیا،مقدمہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پردرج کیاجائے گا،نیب دفترکے باہر ہنگامہ آرائی کے بعد نیب کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ، اجلاس میں مریم نواز کی دوبارہ طلبی پرغور کیا جائے گا،ذرائع نیب کا کہنا ہے مریم نواز کو آئندہ ہفتے دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری ہوگا۔

مریم نواز کی نیب پیشی پر پولیس اور لیگی کارکنان کے درمیان تصادم ہوا، پولیس نے لیگی کارکنوں کومنتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی اور نیب آفس کے باہر واٹر کینن بھی طلب کرلی گئی ، لیگی کارکنان گاڑی ایل ای 3378میں پتھر سےبھرے شاپرلیکرآئے تھے، لیگی کارکنوں نے گاڑی کےاندر سے پتھر نکال کر پولیس پر برسائے، پتھراؤ کے باعث نیب دفتر کی کھڑیوں کے شیشےٹوٹ گئے جبکہ نیب دفتر کے باہر بیریئر بھی توڑنےکی کوشش کی گئی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی منسوخ کر دی، مریم نواز نے مطالبہ کیا ہے کہ پیشی آج ہی کی جائے،مریم نواز کا کہنا ہے کہ انھیں آج جسمانی نقصان پہنچانے کیلیے بلایا گیا، تاہم وہ بیان ریکارڈ کرائے بغیر واپس نہیں جائیں گی، نیب لاہور کے باہر کارکنان سے خطاب میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ اگر نیب کے پاس حوصلہ نہیں ہے تو انھیں سوچ سمجھ کر بلانا چاہیے،لیگی رہنماؤں اور نیب حکام کے مذاکرات کے بعد مریم نواز واپس روانہ ہوگئیں۔

دوسری جانب قائد ن لیگ میاں نوازشریف نے مریم نواز کو ٹیلی فون کیا۔ نوازشریف نے مریم نوازکی خیریت دریافت کی، انہوں نے مریم نواز کو ہدایت کی کہ زخمی ہونے والے پارٹی کارکنوں کے گھر جائیں اور ان کی خیریت دریافت کریں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >