نیب آفس اور پولیس پر پتھراؤ، فیاض الحسن چوہان کا چونکا دینے والا دعویٰ

ن لیگی قیادت نے اشتعال انگیزی کیلئے اپنے کارکنوں میں کتنے لاکھ تقسیم کئے؟ فیاض الحسن چوہان نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات جاتی امرا میں لیگی قیادت نے 10 لاکھ روپے تقسیم کیے گئے، پتھر مارنے والے فی کارکن کو 25 ہزار روپے، جب کہ مریم نواز کی گاڑی پر پتھر مارنے والے کارکن کو ایک لاکھ روپے دیے گئے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے اپنے والد کی اداروں پر حملے کی روایت برقرار رکھی، ایک بار پھر سپریم کورٹ پر حملے کی یادتازہ کردی۔ انہوں نے پولیس اور نیب آفس پر پتھراؤ کرکے شہباز شریف اور ن لیگ کی سیاست پر خودکش حملہ کیا اور اپنا سیاسی جنازہ نکال دیا۔

فیاض الحسن نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف کے گرفتار نہ ہونے کا سب سے زیادہ افسوس مریم نواز کو ہوا تھا، یہ چاہتی ہیں جس طرح میری اور نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی، اس طرح شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی سیاست بھی ختم ہوجائے۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے کارکنوں نے نیب کو دباؤ میں لانے کیلئے پتھراؤ کیا، یہ لوگ پتھر گھر سے لے کر آئے تھے۔نون لیگ نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی ہے، یہ سب سوچے سمجھے منصوبے تک کیا گیا ہے۔

وزیرقانون نے کہا کہ مریم نواز نے عدالتی رعایت کا غلط استعمال کیا، وہ اگر چند کارکنوں کو ساتھ لے جاتیں تو یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی، مریم کی سیکیورٹی پر مامور گاڑیوں میں پتھروں کے تھیلے بھر کر رکھے گئے اور کارکنوں میں تقسیم کیے گئے، مریم نواز کے قافلے میں موجود کچھ گاڑیاں جعلی نمبر پلیٹس والی تھیں۔

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ قانون ضمانت پر رہا شخص کو اداروں پر چڑھائی کی اجازت نہیں دیتا، پولیس کو واضح ہدایت ہے کارروائی کی جائے، ویڈیوز میں نظر آنے والے تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • Randi Rona ni kro jail Mai phenko adalti riyaat ki koi ehmiyaat nahi ab agr isy agreement k zariye nikala gya hai jail sy to agreement dikhai Jaye agr iski bail k pechy army b hai to phir b daro ni awam ko btaya Jaye warna khamoosh reh kr khakoomat ko buhat nuqsan hona


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >