کراچی میں 5 پالتو خطرناک شیر سڑک پر نکل آئے ، لوگوں میں خوف و ہراس

کراچی کے علاقے گلشن حدید کے قریب ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر میں پالے گئے5 شیر سڑک پر نکل آئے، جنگلی جانوروں کو آزادانہ گھومتا دیکھ شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر گھر سے نکلنے کے بعد قریب واقع مدرسے میں داخل ہوگئے، شیروں کے گھر سے نکلنے اور مدرسے میں گھسنے پر اس جگہ پر موجود لوگوں میں بھگڈر مچ گئی۔

جنگلی جانوروں کو باہر گھومتا دیکھ کر نجی سوسائٹی کے رہائشی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، سوسائٹی کے مکینوں نے مدد کےلیے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے کے باوجود نہ تو بن قاسم پولیس جائے موقع پر پہنچی نہ ہی وائلڈ لائف کا عملہ۔

شیر سڑک پر مٹر گشت کرنے نکلے تو تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت کو بھی طنز کے نشتر برسانے کا موقع مل گیا انہوں نے مائیکرو بلاگنگ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر لکھا کہ کراچی میں پانچ "پالتو شیر” باہر نکل آئے ،

شیر گلشن حدید میں مدرسے میں گھس گئے ، آج شیروں کا بُرا دن ہے، پکڑے جائیں گے، انہوں نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ یہ شیر ایک سیاسی رہنما نے پال رکھے تھے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >