پاکستان میں انتخابات میں حصہ لینے کے سوال پر اینجن التان کا خوبصورت جواب

اسلامی فتوحات پر مبنی ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کو جہاں پاکستان میں بے انتہا مقبولیت ملی وہیں اس کے مرکزی کردار ارطغرل اور حلیمہ کو بھی پاکستان میں بہت پسند کیا گیا۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر اینجن التان کی پاکستان میں بے تحاشہ مقبولیت کے پیش نظر پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی سے ان کا انٹرویو نشر کیا گیا جس میں میزبان نے ان سے سوال پوچھا کہ ارطغرل کے کردار کو پاکستان میں بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے لہذا اگر آپ بطور ارطغرل پاکستانی الیکشن میں حصہ لیں تو زبردست کامیابی حاصل کرسکتے ہیں اس بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟

اس سوال پر پہلے تو اینجن التان ہنس پڑے اور پھر انہوں نے کہا اتنی پسندیدگی کا شکریہ۔ یہ آپ لوگوں کی ذرہ نوازی ہے، میں آپ سب کا بے حد مشکور ہوں۔ مجھے پاکستان سے بہت محبت ملی ہے، اتنی محبت ملنے اور چاہے جانے پر یقیناً بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔

پاکستان ہمارا بھائی اور دوست ملک ہے، ہم نے اپنا بچپن پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کے جذبات کے اظہار میں گزارا ہے۔ میں ایک فلم میں کام کرچکا ہوں اس فلم میں حصہ لینے کے لیے پاکستان سے پائلٹ آئے تھے اور ہم نے بہت اچھے طریقے سے گھل مل کر کام کیا۔ یہ سب کچھ پاکستان کے ساتھ ہم ترکوں کی محبت اور ایک برادر ملک ہونے کی وجہ سے تھا۔

اس طرح اپنے ایک برادر ملک پاکستان سے محبت کے اظہار نے مجھے بڑا جذباتی بنادیا ہے، میں ویسے بھی پاکستان کا بڑا مداح ہوں لیکن میں آپ کو بتادوں کہ سیاست، سیاستدانوں کا کام ہے اور میں ایک اداکار ہوں اور میرا کام اداکاری کرنا ہے لہذا یہ ہو نہیں سکتا۔

  • Mera khayal hai Jo b Pakistani anchor kisi foreigner sy interview krta usy Pakistan sy election larny ka sawal zaroor krta iske wajah yai hai k ya to inko maloom nahi sawal kesy krny hai ya to yai dosry anchor k interview sy sawal copy krty hai

  • Have you seen any other nation asking a foreign politician, let alone an actor that if they would be part of the election process of the respective nation? No, never. But there is one nation. So pathetic.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >