آقائے دوجہاں حضرت محمدﷺ کے نام کے ساتھ "خاتم النبینﷺ” لکھنےکی قرار داد منظور

آج قومی اسمبلی نے نبی آخرالزماں حضرت محمدﷺ کے نام کے ساتھ سرکاری و غیر سرکاری نصابی کتب و دیگر سرکاری استعمال میں ہر جگہ خاتم النبینﷺ لازمی لکھنے کی قراداد منظور کر لی ہے۔

پہلےمنظور کی گئی قرارداد میں صرف سرکاری کتابوں میں لفظ خاتم النبینﷺ لکھنے کا کہا گیا تھا تاہم آج کی متفقہ قرارداد میں غیر سرکاری کتابوں میں بھی لفظ خاتم النبینﷺ لکھا جائے گا۔

قومی اسمبلی میں سرکاری ،غیرسرکاری دستاویزات میں اسم محمدﷺ کے ساتھ لفظ خاتم النبینﷺ لازمی لکھنے کی قراردار وزیرِمملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کی تھی۔ علی محمد خان کی پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

وزیر مملکت علی محمد خان نے ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدلل ختم نبوتﷺ کی مد میں ایک اور تاریخی قدم اُٹھالیا گیا، قومی اسمبلی میں قرارداد پاس کی گئی ہے جس میں لازم کیا گیا ہے کہ درسی کتب کے بعد اب سرکاری و غیر سرکاری دستاویزات میں جب بھی حضرت محمد ﷺ کا اسم گرامی آئے ساتھ ہی خاتم النبینﷺ بھی لکھا اور پڑھا جائے۔

  • Alhamdullilah. This was the need of the hour especially when we have people who oppose the finality of Prophethood.

    Now I need to ask Fazl ur rehman and his cohorts. Who is the yahoodi agent? I am convinced its YOU!


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >