پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے سائبر حملوں کا پتہ لگا لیا

پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیز نے بھارتی خفیہ ایجنسی کو سائبر وار میں ایک بار پھر شکست دے دی، پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے بھارت کی خفیہ ایجنسی کی جانب سے کیے گئے سائبر حملوں کا پتہ لگا لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق بھارت کی خفیہ ایجنسی سائبر حملوں میں پاکستان کے شہریوں کے ذاتی موبائل ہیک کر رہی تھی۔

بھارتی خفیہ ایجنسی کی جانب سے جن افراد کے ذاتی موبائل اور ٹیکنیکل گیجٹس ہیک کیے جا رہے تھے، ان میں حکومتی اور فوج کے اعلیٰ افسران شامل ہیں، جن کے موبائل ہیک کرکے ان کی ذاتی معلومات اکٹھی کی جا رہی تھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دشمن کی خفیہ ایجنسی کے اہداف کی تحقیقات کر رہی ہے، جب کہ پاک فوج نے دشمن کی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے سائبر حملوں کو روکنے کے لیے مزید اقدامات اٹھائے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دشمن کی جانب سے سائبر حملوں کو روکنے کے لیے جو اقدامات کیے جارہے ہیں ان میں سائبر سکیورٹی کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی شامل ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>