حکومت کا اہم فیصلہ، بچے کی پیدائش کے 2 سال تک ماؤں کو وظیفہ دیا جائے گا

نومولود بچوں کو غذائی قلت سے محفوظ رکھنے کے لیے حکومت کی جانب سے ایک بہت ہی اہم فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت بچوں کی نشوونما کو یقینی بنانے کے لیے بچے کی پیدائش کے دو سال تک ان کی ماؤں کو وظیفہ دے گی۔ نومولود بچوں کو محفوظ بنانے کے لیے احساس نشونما پروگرام کا اجراء وزیراعظم پاکستان عمران خان کل کریں گے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان میں تقریبا 40 فیصد بچے اپنی نشوونما کے پہلے مرحلے میں ہی غذائی قلت کا شکار ہوکر جاں بحق ہو جاتے ہیں، حکومت کی جانب سے بچوں کو اسٹنٹنگ سے محفوظ بنانے کے لیے احساس نشونما پروگرام تیار کرلیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس نشونما پروگرام کے پہلے مرحلے کا آغاز وزیراعظم عمران خان خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں قائم احساس نشونما مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے کریں گے، جس کے بعد دو سال سے کم عمر کی بچیوں کی نشونما کے لیے سہہ ماہی دو ہزار روپے اور بچوں کے لیے پندرہ سو روپے ان کی ماؤں کو دیے جائیں گے۔

ثانیہ نشتر کے مطابق پروگرام کے پہلے مرحلے میں ملک بھر کے 9 اضلاع کی کل 2 لاکھ 21 ہزار مستحق حاملہ و دودھ پلانے والی ماؤں کو صحت مند غذا کے لئے مختص کردہ مذکورہ رقم فراہم کی جائے گی، انہوں نے مزید بتایا کہ اس پروگرام کے پہلے مرحلے کے لیے آٹھ ارب روپے بجٹ میں مختص کیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ احساس نشونما پروگرام کے تحت ملک بھر کے نو اضلاع خیبر، اپر دیر، باغ،غذر، ہنزہ، خارمنگ، خاران، بدین اور راجن پور میں مجموعی طور پر 33 نشوونما مراکز قائم کئے جارہے ہیں، قائم کیے گئے ان تمام مراکز کو اگست کے آخر تک فعال کر دیا جائے گا۔

  • کہیں ریاستِ مدینہ کا عکس تو نہیں بن رہا ہے۔ ؟؟؟ ثانیہ نشتر کو نکالنا پڑے گا یہ تو فُل ٹائم فلاحی کاموں پر لگ گئی ہے۔

  • کیا انتہائی غریب مائیں یہ پیسے اپنے نوزائدہ بچوں پر استعمال کریں گی۔ ناممکن۔ وہ یہ پیسے اپنے گھر کے اخراجات پر صرف کریں گیں جن میں سے بچے پر خرچ کیا گیا حصہ وہی رہے گا جو وہ پہلے ہی سے اس بچے پر دوسرے ذرایع سے استعمال کر رہے ہونگے۔ احساس نشو نما پروگرام کو انہیں وٹامن ڈراپس یا کمپلان طرز کا سپلیمنٹ دینا چاہیئے بجائے پیسوں کے۔

    • There is some abuse in such a program everywhere, however in the long run it helps the infants since the income of the household increases. Further mother’s health and well-being is equally important to the child she is raising. Much data is available from various countries in this respect since most developed countries provide infant care support.
      IMHO the idea of providing vitamins and supplement seems completely wrong and unhealthy. However government may give especial discount to mothers on food items at utility store.

  • Acha iqdam hey Mgr choty bacho waliyo ko ap log kitna khuwar kro gy ahsas program my dhaky khaye hasil kuch NH hoa mera AK Beta dhai sal AK 4 mah ka kuch mehngaye NY jena Haram kr k rakha hey kuch crona K Halat NY

  • قوم کو بھکاری رکھنے کا ایک اور ایجنڈا ۔ پہلے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، پھر احساس پروگرام کے تحت 12000 روپے فی کنبہ امداد اور اب ماوں کو بچے کے دودھ کے لئے پیسے۔
    قرضے IMF اور دوسرے ذرائع سے لیے جاو اور انہی کی سپورٹ پر حکومت کرو۔ کیا حکومت کے پاس اتنے self generated فنڈز ہیں۔ نہیں اور یقینا نہین تو پھر سوال ہے کہ حکومت عوام کو نوکریاں کیوں نہیں مہیا کرتی۔ دوسرا کیا مستحق غریبوں تک یہ پیست پہنچیں گے۔ قوم میں رزق حلال کھانا آگیا ہے۔

  • یہ سانیہ مرزا معروف کرپشن کنگ جمیل نشتر کی بیٹی ہے جو انٹرنیشنل مافیا کا ایجنٹ ہے، اب 1200 ماہانہ کا وظیفہ اس کی نوکری اور عمران کی پبلسٹی کے علاوہ کوئی فائدہ نہیں مقروض قوم کی بد قسمتی

  • 2000 se kuch b nahi hota,,, aur dosri bat jetney b Tax he wo shehri loag detey he es leye ap ne jes azla me fund dena he osi azla se jo Tax hasil hota he os me se do,,,, baraye mehrebani es mohem ko band kar ke electrisity bill ki unit price ko ek rakh le chaheye din Ho ya raat ya unit 1 sarf Ho ya 10000 unit price same hona chaheye,,, tab hee mulk me aman asakti he aur ghurbat par kuch na kuch control ho sakti he

  • Must read….
    Ye to abi Faisla hua hai wait nd watch hmari ye govt foran U-turn leti hai So PlzzZzz ALLAH PAK se Dua krain hmyn koi Acha, Naik or Insaniyat ko Samjhny wala Hukamran atta farmaye Ameen… Hmary Mulk k jitny b Officers, Wazir hain what ever jo b Authority rakhny waly hain sbi yaad rakhyn sbko ALLAH k agay apni apni responsibility ka jwb dena hai tb na to kch pending ho ga or na hi koi ye sunny wala ho ga k baad me dekha jaye ga us din sbka Hisaab ho ga jisky under jitna staff aye ga us sary staff me se 1, 1 se pocha jaye ga ye Officer apky sath kaisy Paish atta raha so PlzzZzz aj time hai Sudher Jao is se pehly k Janaza ban jao

  • خدا کرے ایسا ہو ہی جائے ۔۔۔۔۔۔ اور
    وظیفہ بھی مستحق ماؤں اور بچوںکو ہی پہنچے۔ ۔۔۔ اس کے دور میں نہ سہی تو کسی اور کے دور میں ایسا ہوجائے آمین ثمہ آمین)


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >