ای سی سی نے روزویلٹ ہوٹل کیلئے 10 کروڑ 50 لاکھ روپے گرانٹ کی منظوری دے دی

ای سی سی نے روزویلٹ ہوٹل کیلئے 10 کروڑ 50 لاکھ روپے گرانٹ کی منظوری دے دی

اسلام آباد: ای سی سی کے اجلاس میں روزویلٹ ہوٹل کے لیے 10 کروڑ 50 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والے ای سی سی کے اجلاس میں پی آئی اے کے ملکیتی ہوٹل روزویلٹ ہوٹل کے لیے دس کروڑ پچاس لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی ہے، مشیر خزانہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں روزویلٹ ہوٹل کے مالی معاملات کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای سی سی کے اجلاس میں پائیدار ترقی کے پروگرام کے لئے بھی آٹھ ارب روپے سے زائد کے فنڈز کی سمری کی منظوری دے دی گئی ہے، اس کے علاوہ اجلاس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کو آف شور بانڈز کے اجراء کی منظوری بھی دی گئی ہے، تاہم یہ بانڈز مارکیٹ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے جاری کیے جائیں گے۔

اجلاس میں کامیاب جوان پروگرام کو ملک کے تمام شہریوں کے لیے بلا امتیاز شروع کرنے کی منظوری دیدی گئی، اجلاس کے دوران مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کامیاب جوان پروگرام کے قرضے کی حد بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کر دی ہے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں ٹریول اور سیاحتی کاروبار کی سالانہ فیس میں چھوٹ کی منظوری دی گئی ہے، جس سے سیاحتی کاروبار سے وابستہ افراد کو ایک سال کے دوران 17 ارب روپے کی سہولت ملے گی۔

اجلاس میں 5 کروڑ روپے تک کے ری فنڈز کیلئے 40 ارب روپے کی فراہمی کی سمری اور کورونا سے متعلق 540 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے، اس کے علاوہ اجلاس میں سارک کووڈ 19 ایمرجنسی فنڈز کیلئے بھی اضافی 3 ملین ڈالرز کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>