پاکستان سیٹیزن پورٹل صارفین کی تعداد میں ریکارڈاضافہ،لاکھوں شہریوں کی ریلیف ملنے کی تصدیق

پاکستان سیٹیزن پورٹل کے صارفین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے، سیٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 28 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔ لاکھوں شہریوں نے سٹیزن پورٹل کے ذریعے ریلیف ملنے کی تصدیق کردی —- خیبر پختونخواہ حکومت کارکردگی میں سب سے آگے

سیٹیزن پورٹل کے ماہانہ اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق ‏15 لاکھ شہریوں نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

23 لاکھ شہریوں نے اپنی شکایات کے لیے پورٹل کا استعمال کیا، 5لاکھ سے زائد شہریوں نے سیٹیزن پورٹل کے ذریعے ریلیف ملنے کی تصدیق کی، پورٹل پر موصول 22 لاکھ شکایات کا ازالہ کر دیا گیا۔

وزیر اعظم دفتر سے جاری تفصیلات کے مطابق ‏پنجاب کی 10 لاکھ 38 ہزار شکایات میں سے 9لاکھ 76 ہزارشکایات کا ازالہ کیا گیا، وفاق کی 8 لاکھ 75 ہزار شکایات میں سے 7 لاکھ 81 ہزار حل کی گئیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کی 2 لاکھ 67 ہزار، سندھ کی 1 لاکھ 50 ہزار شکایات حل کی گئیں، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی 20 ہزار شکایات کا ازالہ کیا گیا۔شکایات حل کرنے کی شرح سب سے زیادہ خیبرپختونخوا حکومت میں رہی۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے سٹیزن پورٹل پر اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق 1 لاکھ 62 ہزار اوورسیز پاکستانیوں نے پورٹل کا استعمال کیا، اوورسیز پاکستانیوں کی 1 لاکھ 7 ہزار 555 شکایات کا بروقت ازالہ کیا گیا۔

  • I’ve personally experienced swiftness in redressal of complaints related with Police in Punjab.Rest of the issues related with Public Health and Civil Administration are still at large.Our Civil Service bails have become expert in weaving and dodging so IK hasn’t been able to coerce them.
    Drastic beaurocratic reforms urgently required to get rid of red tapism.

  • Kindly Stop Young Christian girls force Conversion and false cases use of blasphemy law
    Has to be both way
    If any one complain falsely
    And find Guilty
    Has be death penalty too
    Please request to
    President of Pakistan
    Prime Mister of Pakistan
    Chief Justice of Pakistan
    Chief of Army Staff
    Please safe Pakistan s beautiful image
    Pakistani Christians are true Pakistani
    Doesn’t matter where ever we live
    God bless Pakistan
    A true Pakistani Christians request


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >