امارات حکام نے پاکستانی مسافروں کو داخلے کی اجازت نہیں دی

امارات حکام نے پاکستانی مسافروں کو داخلے کی اجازت نہیں دی

پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز سے متحدہ عرب امارات جانے والے سیکڑوں مسافروں کو مشکلات کا سامنا، متحدہ عرب امارات نے آنے کی اجازت دینے کے باوجود مسافروں کو داخلے کی اجازت نہیں دی، تمام مسافر ایئرپورٹس پر پھنس گئے ہیں۔

گزشتہ روز متحدہ عرب امارات  کے حکام نے اپنے ملک آمد سے قبل فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹٹی اینڈ سٹیزن شپ سے منظوری لینے کے عمل کو اس وقت ختم کیا جب پی کے 217 پشاور ابوظہبی کے مسافر ایئرپورٹس پہنچے تو چیک ان کے عمل کے دوران ویزے کی منظوری نہیں بھیجی گئی۔

پی آئی اے  انتظامیہ کی جانب سے ابو ظہبی ایئرپورٹ حکام سے رابطہ کیا کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ آئی سی اے منظوری کو ختم کردیا گیا اور ایسا کوئی مسئلہ نہیں تاہم امارات کے ہی امیگریشن حکام نے پی آئی اے کو تنبیہ کی کہ اگر ایسے مسافر آئے تو وہ انھیں ڈی پورٹ کرکے ایئر لائنز کو جرمانہ کیا جائے گا۔

گزشتہ روز پی آئی اے کے 59 مسافر پشاور سے ابو ظہبی کی پرواز پر نا جاسکے اور ائیر پورٹ پر ہی انتظار کررہے ہیں جبکہ اسلام آباد سے بھی ایک نجی ایئر لائنز کے 83 مسافر ابوظہبی کی پرواز سے واپس اتارے گئے۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ابو ظہبی ائیرپورٹ حکام سے اپنے کنٹری مینیجرز کے ذریعے کنفیوژن کو ختم کرنے کیلئے رابطے میں ہے، اگر مسئلہ جلد حل نہ ہوا تو  سفارتی ذرائع سے بھی مدد کی درخواست کی جائے گی۔

  • ہماری استیبلشمینٹ کو چند دن سے بڑی پیٹ درد ہورہی تھی کہ شام محمود نے بیان کیوں دے دیا، اب دیکھ لیں ان ملکوں کا پاکستانیوں سے سلوک


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >