احسان اللہ احسان گھر سے نہیں ایک آپریشن کے دوران فرار ہوا، ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج پر ہوئے ناکام حملے اور منی لانڈرنگ کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت کے اقدامات خطے کو عدم استحکام کی جانب دھکیل رہے ہیں، عدم استحکام کا لاوا کسی بھی وقت پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے اور اس کا ذمہ دار بھارت ہوگا، کیونکہ بھارت کے ہمسایوں کے خلاف جارحانہ عزائم خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے اس کی قدر مقبوضہ کشمیر کی ماؤں سے پوچھئے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کرتے ہوئے آبادی کا تناسب بدل رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پچھلے ایک سال میں اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیر کو 3 بار زیربحث لایا جا چکا ہے، جو اس بات کی واضح دلیل ہے کہ مسئلہ کشمیر حل طلب ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کی قیادت مسلسل ایک سال سے ناجائز پابند سلاسل ہے، آج دنیا بھر سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھ رہی ہیں، انشاءاللہ کشمیریوں کی جانب سے مسلسل کی جانے والی جدوجہد سے ایک نہ ایک دن آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا اور کشمیری بھی ایک آزاد ریاست میں سانس لے سکیں گے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے رواں سال آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے 927 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کی ہیں، ہم آزاد کشمیر کی عوام کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی اقدامات اور مظالم کو چھپانے کے لئے عالمی مبصرین کو نہ تو مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت دے رہا ہے اور نہ ہی لائن آف کنٹرول پر جانے کی اجازت دے رہا ہے، جب کہ پاکستان کی جانب سے عالمی مبصرین کو آزاد کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر جانے کی اجازت ہے۔

بھارت جنگی اسلحہ کی خریداری میں سر فہرست ہے جو اس کے توسیع پسندانہ عزائم کا منہ بولتا ثبوت ہے، بھارت کی جانب سے  نفرت اور شرانگیزی کا بیج بویا گیا ہے آج جو بھارت میں پھیل چکا ہے، بھارت کے یہی اقدام خطے کو عدم استحکام کی جانب دھکیل رہے ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، افغانستان میں بھی ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ ہے، جب کہ پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے منسلک ہے، پاکستانی قوم نے دہشت گردوں کے خلاف پوری کامیابی کے ساتھ جنگ لڑی ہے، پاکستان ہر وقت بھارتی جارحیت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے منظم اور تیار ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا احسان اللہ احسان کے فرار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ احسان اللہ احسان کو ہم آپریشن میں استعمال کر رہے تھے، وہ آپریشن کے دوران فرار ہوا ہے، احسان اللہ احسان کے فرار کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ احسان اللہ احسان کی جانب سے دی گئی انفارمیشن سے ہمیں بہت فائدہ ہوا، جو دعوے احسان اللہ احسان کی آڈیو ٹیپ میں کیے جا رہے ہیں وہ سراسر بے بنیاد ہیں۔

  • Fauji is lying. Ehsaan ullah says he escaped from the house in which they were being kept in.
    What kind of operation happened that he managed to escape without any bullets being fired.
    Atleast one thing is know Pak Army should stop calling themselve as No 1


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >