پتھر نیب آفس لے جانے کا الزام، ایوب بھٹہ کے خلاف جاوید مرزا کی پارٹی کو شکایت

پتھر نیب آفس لے جانے کا الزام، ایوب بھٹہ کے خلاف جاوید مرزا کی پارٹی کو شکایت

مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب آفس پتھر لے جانے کا الزام لگانے پر لیگی کارکن ایوب بھٹہ کے خلاف ایم پی اے جاوید مرزا نے پارٹی کو شکایت کردی ہے۔

جاوید مرزا کی شکایات موصول ہونے پر مسلم لیگ نون لاہور کے جنرل سیکرٹری عمران نذیر کا کہنا تھا کہ مرزا جاوید کی جانب سے زبانی شکایت ملی ہے اب ان کی جانب سے تحریری شکایت ملنے کا انتظار ہے۔

جنرل سیکریٹری خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ مرزا جاوید کی جانب سے تحریری درخواست ملنے کے بعد پارٹی کی انضباطی کمیٹی تمام معاملات کو احسن طریقے سے دیکھے گی۔

خواجہ عمران نذیر کا مزید کہنا تھا کہ ایم پی اے جاوید مرزا کی جانب سے جو زبانی شکایت ملی ہے اس میں انہوں نے لیگی کارکن ایوب بھٹہ کے کردار کو مشکوک قرار دیا ہے، اب اس کا بات تعین کیا جائے گا کہ لیگی کارکن ایوب بھٹہ کو حکومت کی جانب سے دھمکیاں یا کوئی لالچ تو نہیں دیا گیا، جس کی وجہ سے انہوں نے جاوید مرزا پر الزام عائد کیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >