مولانا فضل الرحمن کے بھائی ضیاءالرحمان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

مولانا فضل الرحمن کے بھائی ضیاءالرحمان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی میں ڈی سی سینٹرل کے عہدے پر کام کرنے والے مولانا فضل الرحمن کے بھائی ضیاءالرحمان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، ضیاء الرحمان کو ڈی سی سینٹرل کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سندھ حکومت نے مولانا فضل الرحمن کے بھائی کو عہدے سے ہٹا تے ہوئے ان کی خدمات واپس خیبرپختونخواہ کی حکومت کو سونپ دی ہیں، جس کا باقاعدہ سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت نے باقاعدہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ کر مولانا فضل الرحمن کے بھائی ضیاء الرحمن کی خدمات مانگی تھیں، جو تنازع کا شکار ہوگئی تھیں، جس پر وفاقی حکومت نے ضیاءالرحمان کی خدمات واپس خیبرپختونخوا کو سونپنے کی ہدایت کی تھی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی ہدایت کے باوجود سندھ حکومت ضیاء الرحمان کی خدمات واپس خیبرپختونخوا کو دینے کے حق میں نہیں تھی لیکن بالآخر سندھ حکومت کو ضیاءالرحمان کی خدمات خیبرپختونخوا کو واپس کرنا پڑیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >