پشاور: مدرسے میں کم عمر طالبعلم کو نامعلوم افراد نے تشدد کر کے قتل کر دیا

پشاور: مدرسے میں کم عمر طالبعلم کو نامعلوم افراد نے تشدد کر کے قتل کر دیا

صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے یکہ توت میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جس میں نا معلوم افراد نے مدرسے کے 11 سالہ طالب علم کو مبینہ تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مدرسے سے 11 سالہ طالب علم کی لاش برآمد کر کے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ ہم نے بچے کے قتل کے شبے میں مدرسے کے ساتھ منسلک  مسجد کے پیش امام کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے، جبکہ قتل ہونے والے گیارہ سالہ طالب علم کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق منظر عام پر آئیں گے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے لڑکے کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کے لئے اس کے گلے میں رسی ڈال کر چھت سے لٹکا دیا، جس سے بظاہر ایسا محسوس ہو کہ طالب علم کا قتل نہیں ہوا بلکہ اس نے خودکشی کی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>