سعودی عرب کی جانب سے پاک سعودیہ دوستی کی ‘فیکٹ شیٹ’ جاری

پاک سعودیہ دوستی کی 'فیکٹ شیٹ' جاری

سعودی حکومت کی جانب سے پاک سعودیہ دوستی کی گہرائی اور مضبوطی کو اجاگر کرنے کیلئے فیکٹ شیٹ جاری کردی ہے۔

فیکٹ شیٹ  میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف مواقع پر دوستی اور بھائی چارگی کی مثالوں کو بیان کیا گیا ہے ، دونوں ملکوں کے درمیان مخلصی کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔

فیکٹ شیٹ کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان دونوں ملک اس غیر معمولی مضبوط رشتے کو ہر موقع پر مزید مضبوط کرتے ہیں جس سے ان دونوں ممالک کے عوام کو متحد رکھنے اور دونوں ملکوں کی سیاسی قیادتوں کے درمیان مشترکہ مفادات کے معاملے پر ہم آہنگی قائم رہتی ہے۔

سعودی عرب کا اس فیکٹ شیٹ میں کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا حمایتی ملک ہے اور پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے سعودی عرب اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

یاد رہے کہ ریاض کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے حکومت میں آنے کے بعد معاشی تعاون کے پیکج کو 6 بلین ڈالر تک بڑھا دیا گیا تھا ، یہ رقم پاکستان کے فارن ایکسچینج کو مستحکم رکھنے میں استعمال ہونی تھی، اس کے ساتھ ساتھ محمد بن سلمان نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب پاکستان میں 20 بلین ڈالر تک کی سرمایہ کاری کرے گا۔

  • People of Pakistan and gov’t of Pakistan always with KSA and people of KSA , Same thing we aspects from KSA. Both countries relationship are very important for peace and blessings for the region.KSA need to understand if Pakistan wanted to good relationship with other countries it’s not mean to anything with KSA relationship going to be weakened, never ever.

  • آقا اور غلام
    آجر اور اجیر
    مالک اور نوکر
    دونوں برابر نہیں ہوتے — یہ عرب ہم کو ہمارے
    حکمرانوں کی وجہ سے ہمیں اپنا غلام سجھتے
    ہیں — عمران میں اگر عزت نفس ہے تو — ہمیں
    اس غلامی سے نجات دلوا دے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >