منڈی بہاؤالدین:محنت کش دوستوں نے ملکر140فٹ لمبا 8فٹ چوڑا قومی پرچم تیارکرلیا

منڈی بہاؤ الدین محنت کش دوستوں نے مل کر140 فٹ لمبا 8 فٹ چوڑا قومی پرچم تیار کیا

منڈی بہاؤ الدین میں محنت مزدوری کرنیوالے دوستوں نےیوم آزادی پر پیسے جمع کر کے 140 فٹ لمبا اور8 فٹ چوڑا قومی پرچم تیار کر لیا ہے جس پر 25ہزار روپے لاگت آئی ہے۔

140 فٹ طویل جھنڈے کی تیاری کے بعد اس کی رونمائی کی تقریب ہوئی جس میں عورتوں اور بچوں نے گھروں کی چھتوں سے قومی پرچم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور بچوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور پاکستان زندہ باد، قائد اعظم پائندہ باد اور جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگائے۔

اس کام میں دوستوں کی سرپرستی کرنے والے جوان احسان رحمانی نے کہا کہ ہم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے ممنون ہیں جن کی انتھک محنت کی بدولت آج ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وجود ممکن ہوا

انہوں نےاس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ ہر سال اس پرچم کو اسی جوش اور جذبہ سے بنائیں گے تاکہ نوجوانوں میں وطن کی محبت اجاگر ہوسکے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>