اداکار زاہد احمد نے ارطغرل غازی کے خلاف بیانات کو شرمناک قرار دے دیا

اداکار زاہد احمد نے ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے خلاف بیان بازی کرنے والے ساتھی اداکاروں کے بیانات کو شرمناک قرار دے دیا

اسلامی فتوحات پر مبنی ترک ڈرامہ سیریل کے حق یا مخالفت میں بیان داغنے کا سلسلہ کوئی نیا نہیں کئی پاکستانی اداکار اس کے حق میں بیانات دے چکے ہیں جن کے نزدیک پاکستان میں بھی اسی طرح کی اسلامی اور سبق آموز کہانیوں پر کام کیا جانا چاہیے۔

دوسری جانب کچھ ایسے اداکار بھی ہیں جن کے مطابق پاکستان میں سرکاری ٹی وی پر غیر ملکی مواد نشر کرنے پر پابندی ہونی چاہیے اور ایسے فنکاروں کے مطابق غیر ملکی کرداروں کو متعارف کرا کے ان کی حق تلفی کی جا رہی ہے اسی طرح کے ساتھی فنکاروں اور اداکاروں سے متعلق مشہور ادکار زاہد احمد نے انسٹا گرام لائیو سیشن کے دوران خیالات کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں افسوس ہے کہ پاکستان ایک مسلمان ملک ہونے کے باوجود ایسا مواد نہیں بنارہا ’ارطغرل غازی‘ کی کامیابی اور مقبولیت کو پاکستان میں کھلے دل سے قبول کرتا ہوں۔

اداکار نے کہا کہ کچھ فنکاروں کی جانب سے اس سیریز کے خلاف کی جانے والی بحث انتہائی شرمناک اور بیکار بحث تھی۔ فنکاروں کہ تحفظات ہیں کہ پاکستان میں غیر ملکی مواد کیوں نشر کیا جارہا ہے، اس سے ہماری نوکریوں کو مسئلہ درپیش ہوجائے گا۔

زاہد احمد نے کہا کہ اگر آپ اپنے کام میں منجھے ہوئے ہیں اور اچھے ہیں تو آپ کو نوکری کی فکر نہیں کرنی چاہئے کیونکہ آپ کی نوکری کہیں نہیں جائے گی۔ ہمیں شرم آنی چاہئے کہ ہم ایک مسلمان ملک ہوتے ہوئے ایسا مواد بنانے سے قاصر ہیں۔

اداکار یاسر حسین نے بھی ترک ڈرامے پر تنقید کی تھی


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>