صدر عارف علوی نے مولانا طارق جمیل، عبدالقادر کو سول ایوارڈز دینے کا اعلان کر دیا


صدر مملکت عارف علوی نے یوم آزادی پر سول ایوارڈز دینے کا اعلان کر دیا، نامزد کی گئی شخصیات کو یہ ایوارڈ 23 مارچ کو دیئے جائیں گے

ایوان صدر میں تقریب کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نوازا، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے سید علی گیلانی کے لیے نشان پاکستان وصول کیا، سيد علی گيلانی کو پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز آزادی کيلئے بےمثال جدوجہد کے باعث ديا گيا۔

مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے حق خود ارادیت کیلئے سید علی گیلانی کی بے لوث اور مسلسل جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، ان کے غیر متزلزل عزم، جذبے، استقامت ، قیادت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے میں ان کے کردار کو سراہا گیا۔

پاکستان نے 90 برس کی ضعیف العمری میں سید علی شاہ گیلانی کی گھر میں بلا جواز نظر بندی پر بھی تشویش ظاہر کی۔

صدر عارف علوی نے مولانا طارق جمیل، عبدالقادر کو سول ایوارڈز دینے کا اعلان کر دیا

اس کے علاوہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یومِ آزادی کے موقع پر سول ایورڈز دینے کا اعلان کر دیا جس کے مطابق مختلف شعبہ ہائے زندگی میں بہترین کارکردگی اور ملکی خدمات کے اعتراف میں ان شخصیات کو مختلف ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

اس لسٹ کے مطابق 24 شخصیات کو ستارۂ شجاعت، 27 کو ستارۂ امتیاز، 44 شخصیات کو صدارتی تمغۂ حسنِ کارکردگی عطا کیا جائے گا۔

چینی ای کامرس ویب سائٹ علی بابا کے بانی جیک ما کو ہلال قائد اعظم سے نوازا جائے گا جبکہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو پرائیڈ آف پرفارمنس کا اعزاز دیا جائے گا۔

صدر عارف علوی نے مولانا طارق جمیل، عبدالقادر کو سول ایوارڈز دینے کا اعلان کر دیا

صدر عارف علوی کی جانب سے مرحوم صادقین، شاعر احمد فراز، ڈاکٹر جمیل جالبی سمیت 6 شخصیات کے لیے نشانِ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی کے اعلان کے مطابق مایہ ناز صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کو نشانِ امتیاز دیا جائے گا۔ جبکہ بشریٰ انصاری، طلعت حسین، فاروق قیصر، نعیم بخاری اور کرکٹر عبدالقادر مرحوم کو ستارۂ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

سکینہ سموں ، نعمت سرحدی ، ہمایوں سعید، علی ظفر اور مہ جبین قزلباش کیلئے بھی پرائیڈ آف پرفارمنس کا اعلان کیا گیا ہے۔ تمام شخصیات کو یہ ایوارڈز 23 مارچ کو دیئے جائیں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >