مگر مچھ آٹھ سالہ بچی کو اس کے والدین کے سامنے زندہ نگل گیا

آٹھ سالہ بچی پر ایک مگر مچھ نے اس کے والدین کے سامنے حملہ کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے بچی کو زندہ سالم نگل گیا۔
یہ دلخراش واقعہ سکھر کی تحصیل صالح پت کی نارا نہر میں جمعہ کو پیش آیا،

والدین کے مطابق ان کی بیٹی نہر کنارے کھڑی تھی کہ اچانک نہر سے ایک دیوہیکل مگر مچھ نے اس پر حملہ کیا اور اسے نہر میں کھینچ کے لے گیا، اور اگلے ہی لمحے اس بچی کو زندہ سلامت نگل گیا، موقع پر موجود مقامی افراد اس واقعے کے چشم دید گواہ تھے، 

ان مقامی افراد نے فوری طور پر بچی کو بچانے کی کوشش کی مگر مگر مچھ اتنا طاقتور اور تیز رفتار تھا کہ ان کی تمام تر کوششیں بے سود گئیں، مگر مچھ نے بچی کو اپنے مضبوط جبڑوں میں جکڑا اور پھر اسے نگل گیا، مقامی افراد کے مطابق یہ ایک بڑے سائز کا مگر مچھ تھا جس کے سائز تقریبا 16 فٹ ہوگا ۔

سندھ وائلڈ لائف کے مطابق نارا نہر میں مختلف اقسام اور سائز کے 300 کے قریب مگر مچھ پائے جاتے ہیں، یہ نہر دریائے سندھ سے متصل ہے۔ 18 گھنٹے گزرنے کے باوجود لڑکی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا، آج نیوی اور وائلڈ لائف کی ٹیمیں بچی اور مگرمچھ کی تلاش کریں گی۔

  • وائلڈ لائف والوں نے انسانوں کو بھی بچانا ھے یا صرف درندوں کو ھی بچی کا پرچہ وائلڈ والوں کےخلاف درج ھونا چاھیۓ اور ورثا کی بھر پور مدد کرنی چاھیۓ اور ایسے اقدامات کیۓ جائیں کہ ایسا واقعہ کھیں بھی نہ ھو ڈاکٹر شبیر احمد چوھدری


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >