پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کے جرمانے سے بچانے والی ٹیم کیلئے اعلیٰ ایوارڈز کا اعلان

عالمی سطح پر ملک و قوم کے وقار کو بلند رکھنے والی ٹیم کے لیے اعلیٰ سول ایوارڈ ستارہ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس ٹیم نے پاکستان کو ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر کے جرمانے سے بھی بچایا تھا۔

بریگیڈیئر رانا عرفان شکیل رامے، لیفٹیننٹ کرنل فاروق شہباز اور احمد عرفان اسلم پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم نے سوئس، لبنانی اور دبئی بینکوں سے ترک رینٹل پاور کمپنی کارکے کی بدعنوانی کے شواہد جمع کیے۔

دوسری جانب ٹیم نے پاناما اور برٹش ورجن آئی لینڈ سے بھی دستاویزات حاصل کیں، ٹیم نے کارکے کو نہ صرف 6 بین الاقوامی اداروں سے پاکستان کے خلاف معاملات واپس لینے پر مجبور کیا بلکہ پاکستان کو بین الاقوامی فورمز میں مالی نقصان سے بھی بچایا۔

اس تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی بریگیڈیئر رانا عرفان شکیل رامے نے کی ٹیم کو 23 مارچ کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

  • رامے صاحب اینڈ کمپنیُ پلیز اسی طرح کے ثبوت ان ۔۔۔ زادوں خنزیر کے بچوں پاکستانی کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف بھئ
    ڈھونڈھ لائیں جس میں کچھ کرپٹ جج کچھ ۔۔۔۔زادے صحافی میڈیا مالکان اور کچھ کرپٹ جنرلٗبھی شاملُہیں یہ لعنتی غلیظ ناپاک نسل اس ملک کو ایسے لوٹتے رہے ہیں اور لوٹ رہے ہیں جیسے یہ ملکٗ ان ۔۔۔۔ زادوں کے مردود باپ کی ذاتی ملکیت ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >