وفاقی حکومت کراچی والوں کو جلد ہی بڑی خوشخبری دے گی، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی کے شہریوں کو نوید سنا دی ان کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو بنیادی حقوق سے بھی محروم رکھا گیا۔

اسد عمر نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے ابھی تک اس شہر کے ساتھ صرف سیاست ہی کی جاتی رہی ہے۔ یہاں کے باسیوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے باوجود وفاق اس شہر کی ترقی کے لیے کام کر سکتا ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کراچی والوں کو جلد ہی بڑی خوشخبری دے گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں سول سروس ڈیلیوری نہیں ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ہو، ضلعی انتطامیہ ہو یا وفاقی حکومت کسی بھی جانب سے کراچی کو ڈیلیور نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کی موجودگی میں صحت کے شعبے اور قانون کے نفاذ سمیت دیگر کام وفاقی حکومت کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں شہر میں چھٹی تک کے لیے این سی او سی فیصلہ کرتا تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ضرورت ہے کہ اب کراچی کو جوابی طور پر ڈیلیور کیا جائے اور انہوں نے اسی امید کا اظہار کیا کہ اس تناظر میں کراچی کے شہریوں کے لیے جلد ہی خوشخبری ہوگی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >