جائیداد میں حصے کے لیے جنید جمشید کی تیسری اہلیہ کا سندھ ہائیکورٹ میں دعویٰ

سندھ ہائیکورٹ میں جائیداد میں حصے کے لیے جنید جمشید کی تیسری اہلیہ نے دعویٰ دائر کر دیا۔ یہ دعویٰ اسلام آباد کی رہائشی خاتون رضیہ مظفر کی جانب سے دائر کر دیا گیا۔

خاتون نےدعوے میں کہا ہے کہ ان کی جنید جمشید سے 20 اکتوبر 2009 کو شادی ہوئی تھی۔

سندھ ہائی کورٹ نے جنید جمشید مرحوم کی تیسری اہلیہ کی درخواست پر 2 ستمبر کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

عدالت کا اپنے حکم میں کہنا ہے کہ درخواست کے فیصلہ تک جائیداد فروخت یا منتقلی نہیں ہو سکے گی۔ خاتون رضیہ مظفر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنید جمشید کی پہلی بیوی کے بچے اسے جائیداد میں سے حصہ نہیں دے رہے۔

    • تیسری بیوی کا حق بھی ہوتا ہے، اگر جنید جمشید نے خفیہ طور پر شادی کی یا اعلانیہ وہ ہر طرح سے جائیداد کی حقدار ہے۔

  • جائیداد کا تنازعہ اور جنید جمشید کی تین بیویاں
    حق وراثت پر ڈاکہ اللہ معاف نہیں کرے گا، اس پر سخت وعید آئی ہوئی ہے، جنید جمشید تین بیویاں رکھتا تھا، ان تینوں کا اس کی وراثت میں برابر کا حصہ ہے، مگر اسکی پہلی بیوی اور بچے اس کی تیسری بیوی کو حصہ نہیں دینا چاہتے ہیں، اب سندھ ہائیکورٹ میں جائیداد میں حصے کے لیے جنید جمشید کی تیسری اہلیہ رضیہ مظفر نے دعویٰ دائر کر دیا ہے، سب سے حیرت و استعجاب کی بات تو یہ ہے کہ طارق جمیل اور اس کا گروہ بھی اس موضوع پر چپ سادھے ہوئے ہے ہر کوئی اس مسئلے پر بولنے سے کترا رہا ہے آخر کیا وجہ ہے اسقدر خاموشی کیوں؟؟؟ یہ ایک بہت بڑا سوال ہے جسکا جواب دینا ہوگا۔
    ہمیں امید ہے کہ عدالت جنید جمشید کی تیسری اہلیہ رضیہ مظفر مگر اندیشہ کہ ہے کہ تاریخ پر تاریخ لے کر مقدمہ لمبا نہ کردیا جائے اسی طارق جمیل سے گذارش ہے وہ جنید جمشید کی بیوہ کو اس کا حق وراثت دلائیں، یوں تو وہ اس موضوع پر تقریر کرتے ہیں اب عملی طور پر وہ کیا کرتے ہیں، یہ ایک بہت بڑا سوال ہے جسکا جواب دینا ہوگا۔

    • عدالت میں کیس ہے، وہاں فیصلہ ہو گا۔ کسی بھی عالم دین وغیرہ یا انکے ناقدین کو جج بننے کی کیا ضرورت اور تک ہے ۔ وہ کیوں دخل انداز ہوں۔اول تو فیملی کورٹ کے معاملات میڈیا پر اچھالنے کی ضرورت نہیں مگر میڈیا نے مال بیچنا ہے اور ناقدین کو موقع چاہیے کہ بلا وجہ کے اعتراض اٹھایں اور غیر متعلقہ لوگوں سے جواب طلب کریں ۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >